• صارفین کی تعداد :
  • 3445
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

اذا شاؤ اعلموا

گل بهاری

 

192۔ امام صادق (ع) !امام جب جس چیز کو جاننا چاہتاہے جان لیتاہے( کافی 1 ص 258 /1 ، بصائر الدرجات 315 /3 روایات ابوالربیع و روایت دوم از یزید بنفرقد النہدی)۔

 

193۔ عمار الساباطی ! میں نے امام صادق (ع) سے دریافت کیا کہ کیا امام کے پاس غیب کا علم ہوتاہے؟ فرمایا جب وہ کسی شے کو جاننا چاہتاہے تو پروردگار اسے علم عطا کردیتاہے۔( کافی 1 ص 217 /4 ، بصائر الدرجات 315 /4 ، اختصاص 286)۔

194۔ امام ہادی (ع) ! پروردگار نے کسی شخص کو اپنے غیب پر مطلع نہیں کیا مگر جس رسول کو اس نے پسند فرمالیا، تو جو کچھ رسول اکرم کے پاس تھا وہ بھی عالم ( امام) کے پاس ہے اور جس پر پروردگار نے اسے مطلع کیا اس کی اطلاع بھی ان کے اوصیاء کے پاس ہے تا کہ زمین حجّت خدا سے خالی نہ رہے جس کا علم اس کے یہاں کی صداقت اور اس کی عدالت کے جواز کی دلیل ہے۔( کشف الغمہ 3 ص 177 روایت فتح بن یزید الجرجانی)۔