• صارفین کی تعداد :
  • 4118
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

حضرت ابو طالب

غروب

ہجرت سے تین سال پہلے 26 رجب کو رسول اکرم کے چچا اور حضرت علی کے والدحضرت ابو طالب کی ایسے وقت میں وفات ہوئی جب وہ دیگر مسلمانوں کے ہمراہ شعب ابی طالب میں مشرکین کے محاصرے میں تھے۔ رسول اکرم اپنے دادا حضرت عبدالمطلب کی وفات کے بعد آٹھ سال کی عمر سے حضرت ابوطالب کے زیر کفالت تھے۔حضرت ابوطالب مشرکین قریش کے مقابلے میں رسول اکرم کے سب سے بڑے حامی اور محا‌فظ تھے۔انہوں نے اس دارفانی سے کوچ کرنے سے قبل اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو نصیحت کی کہ وہ اسلام کی پیروی اور رسول اکرم کا دفاع کریں۔جس سال حضرت ابوطالب کی وفات ہوئی اسی سال رسول خدا کی با وفا اور خدمت گزار زوجہ حضرت خدیجہ نے بھی وفات پائی۔اس سال کو عام الحزن قرار دیا گیا۔

 

26 رجب 558 ہجری قمری کو محدث وفقیہ اور مورخ ابن دبیثی عراق میں پیدا ہوئے۔وہ دینی تعلیم مکمل کرنے اور کافی مہارت حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں مشغول ہو گئے۔ان کی قوت حافظہ بہت زیادہ تھی اور جس چیزکی تعلیم دیتے تھے وہ اکثر ان کو ازبر ہوتی تھی۔بہت سی کتابوں کو اس عرب مورخ سے منسوب کیا گیا ہے جس میں تاریخ واسط اور تاریخ بغداد خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔