• صارفین کی تعداد :
  • 3495
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

حضرت ابوالفضل العباس (ع)

یا ابوالفضل

4 شعبان سنہ 26 ھ ق کو حضرت علی (ع) کے فرزند حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی ولادت باسعادت ہوئی ۔آپ (ع) کی والدۂ گرامی کا نام ام البنین تھا جو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے بعد حضرت علی (ع) کی زوجیت میں آئیں ۔حضرت عباس (ع) نے حضرت علی (ع) جیسے والد بزرگوار اور حضرت امام حسن (ع) اور امام حسین (ع) جیسے بھائیوں کے سائے میں رہ کر علمی اور معنوی کمالات حاصل کئے ۔ ان حضرات کی صحبت نے حضرت عبّاس (ع) کی معنوی شخصیت اور ان کے فضائل پر گہرا اثر ڈالا ۔حضرت ابوالفضل عباس (ع) حضرت امام حسن (ع) اور امام حسین (ع) کو دل و جان سے چاہتے تھے جب حضرت امام حسن (ع) نے امامت کی ذمہ داری سنبھالی تو آپ (ع) ان کی قربت اور ہمراہی سے کبھی کوتاہی نہیں برتتے تھے ۔حضرت امام حسین (ع) سے آپ (ع) کو اتنی زيادہ محبت تھی کہ اسلام کی راہ میں اور حضرت امام حسین (ع) کی اطاعت میں اپنی جان بھی نثار کردی ۔حضرت عباس (ع) اہل بیت رسول (ص) علیہم السلام کے معنوی اور روحانی کمالات سے بہرہ مند ہوکر علم و فضل کے اعلیٰ مرتبے پر پہنچے ، اس طرح کہ بہت سے لوگ اپنی علمی مشکلات کے حل کے لئے آپ (ع) سے رجوع کرتے تھے ، آپ (ع) محتاجوں کی خبرگیری اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کے لئے بیحد کوشاں رہتے تھے ۔

 

4 شعبان سنہ 440 ھ ق کو ایران کے معروف صوفی و شاعر ابوسعید ابی الخیر کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 357 ھ ق میں پیدا ہوئے ۔ان کو علم تفسیر قرآن ، فقہ اور حدیث میں ملکہ حاصل تھا ۔اسی بنا پر چوتھی اور پانچویں صدی ہجری قمری کے اہم ترین صوفیوں میں ان کا شمار ہوا ۔ان کو شاعری میں بھی بہت دلچسپی تھی اور بہت سی رباعی اور قطعات انہوں نے کہے ہیں ۔