• صارفین کی تعداد :
  • 3281
  • 1/29/2008
  • تاريخ :

تفسیر سورہ بقرہ آیۃ 66

 

قرآن مجید

فَجَعَلْنَاهَا نَكَالاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ (66)

اور ہم نے اس جنسى تبديلى كو ديكھنےوالوں اور بعد والوں كے لئے عبرت اورصاحبان تقوى كےلئے نصيحت بناديا (66)

1_ اصحاب سبت كا عذاب و عقوبت ان كے ہم عصر افراد اور ما بعد كے انسانوں كے لئے درس عبرت ہے_

فجعلناہا نكالا لما بين يديہا و ما خلفہا

'' فجعلناہا'' كى ضمير سے مراد اصحاب سبت كا عذاب و عقوبت ہے اور يہ مطلب '' فقلنالہم كونوا قردة'' سے سمجھ ميں آتاہے _'' يديہا''

اور ''خلفہا'' كى ضمير ''الذين اعتدوا'' كى طرف لوٹتى ہے اس كو مؤنث اسى لئے استعمال كيا ہے كہ مراد''امت'' يا ''طائفة ''ہے '' ما بين يديہا_جو تمہارے سامنے ہے '' گويا اصحاب

سبت كے ہم عصر لوگ مراد ہيں _ '' ما خلفہا _ جو ان كے بعد ہے'' گويا آنے والے انسان مراد ہيں _

2 _ مسخ ہونا اصحاب سبت اور ان امتوں كى سزا ہے جو احكام الہى كى خلاف ورزى كرتى ہيں_

فجعلناہا نكالا لما بين يديہا و ما خلفہا

3 _ اصحاب سبت كا انجام اہل تقوى كےلئے وعظ و نصيحت

228

ہے _

فجعلناہا ... موعظة للمتقين

4 _ گناہگار اور فرمان الہى سے انحراف كرنے والى امتوں كے دنياوى عذاب اور برے انجام ميں مبتلا ہونے كا خطرہ موجود ہے _

فجعلناہا نكالا لما بين يديہا و ما خلفہا

5_ اصحاب سبت كے برے انجام پر توجہ كرنا گناہ اور اللہ تعالى كى نافرمانى سے بچنے كى زمين فراہم كرتاہے_

فجعلنا ہا نكالا لما بين يديہا و ما خلفہا

''نكال''كا معنى عبرت ہے نيز باز ركھنے والى ، عقوبت اور خوفناك انجام كے معنى ميں بھى آياہے_

6_ واقعات اور حوادث كا عبرت آموز ہونا خداوند متعال كے دست قدرت ميں ہے_

فجعلنا ہا نكالاً

جملہ''فجعلناہا ... (ہم نے اس عقوبت كو عبرت قرار ديا) ميں ''جعل'' كى نسبت خداوند متعال كى طرف دينا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ كوئي ايك بھى واقعہ يا حادثہ اگر عبرت كى نشانى بننا چاہے تو يہ فقط خداوند متعال كے دست قدرت ميں ہے_

7 _ گذشتہ امتوں كى سرگذشت سے نصيحت حاصل كرنا اس بات كى نشانى ہے كہ انسان ميں روح تقوى موجود ہے _

فجعلنا ہا ... و موعظة للمتقين

8 _ امتوں كى تاريخ يا سرگذشت موعظہ، عبرت ا ور سبق آموزى كا سرچشمہ ہے_

فجعلناہا نكالاً لما بين يديہا و ما خلفہا و موعظة

9_ '' فجعلناہا'' الضمير يعود الى الامة التى مسخت و ہم اہل ايلہ قرية على شاطئي البحر و ہو المروى عن ابى جعفر(ع) ...(1)

امام باقر(ع) سے روايت ہے كہ اللہ تعالى نے شہر ايلہ (ساحل سمند رپر واقعہ تھا) كے رہنے والوں كو مسخ كيا_

--------------------------------------------------

اصحاب سبت:

اصحاب سبت سے عبرت 1،3،5; اصحاب سبت كا عذاب 1; اصحاب سبت كا انجام 5; اصحاب سبت كو سزا 2،3; اصحاب سبت كا مسخ ہونا 2

اللہ تعالى :

مشيت الہي6

انجام :

برا انجام 4

اہل ايلہ:

اہل ايلہ كا مسخ ہونا 9

تاريخ :

تاريخ سے عبرت 1،6،7،8; تاريخ كے فوائد 1،8

--------------------------------------------------------------------------------

1) مجمع البيان ج/1ص 265 ، نورالثقلين ج/1ص 87 ح 237_

 

229

تقوى :

تقوى كى نشانياں7

ذكر:

ذكر تاريخ كے نتائج و اثرات5

روايت:9

عبرت:

عبرت كے عوامل 1،3،8

عذاب:

دنياوى عذاب كے موجبات4

گناہ :

گناہ سے اجتناب كى زمين آمادہ ہونا5

گناہگار:

گناہگاروں كا انجام4; گناہگاروں كى دنياوى سزا 4

متقين :

متقين كى عبرت 3; متقين كے لئے موعظہ 3

موعظہ :

موعظہ كے اسباب 8

نافرمان لوگ:

نافرمانوں كا انجام 4; نافرمانوں كى دنياوى سزا 4; نافرمانوں كا مسخ ہونا 2

نافرمانى :

نافرمانى سے اجتناب كى زمين فراہم ہونا 5