• صارفین کی تعداد :
  • 1587
  • 2/3/2008
  • تاريخ :

لاطینی امریکہ میں شدید بارشوں سے 50 افراد ہلاک ہو گئے

لاطینی امریکہ میں شدید بارشوں

 

 لاطینی امریکہ کے ممالک ایکواڈور، بولیویا اور ارجنٹائن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور 30 ہزار خاندان متاثر ہوئے جبکہ بولیویا کے نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ جاپان نے بولیویا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے ایک لاکھ 12 ہزار ڈالر مالیت کی خوراک اور امدادی سامان بولیویا کے صدر ایوو موریس کو پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق ایکواڈور میں سول ڈیفنس حکام نے سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات دی ہیں۔ ارجنٹائن کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آنے کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد افراد پھنس گئے جبکہ مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔