• صارفین کی تعداد :
  • 2095
  • 2/3/2008
  • تاريخ :

آئی اے ای اے اور امریکی ایجنسیوں کی رپورٹیں ایران کی حقانیت کی دلیل، متکی

منوچهر متکی

اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتکی نے کہاکہ آئی اے ای اے اورامریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹیں اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام  پرامن  مقاصد کے لئے ہے اوراس میں کسی بھی طرح کا کوئی انحراف نہيں پایاجاتا ۔

منوچہرمتکی نے کہا کہ اسی طرح آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل البرادعی کی رپورٹ سے یہ بھی واضح ہوگیاکہ ایران نے اس ایجنسی کےساتھ شفاف تعاون کیا ہے ۔

آدیس آبابا سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ منوچہرمتکی نے افریقن یونین کے اجلاس کے موقع پرادیس آبابا میں ایک پریس کانفرنس میں ایک بارپھراسلامی جمھوریہ ایران کے اس موقف کو دہرایا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کی ساخت پر یقین نہیں رکھتا اورکہا کہ ہمیں اس طرح کے اسلحوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے اورہم یہ سمجھتےہيں کہ ایٹمی اسلحے دنیا میں کسی بھی بحران پرقابو پانے کی توانائی نہیں رکھتے۔  وزیرخارجہ متکی نے کہا کہ اگرایٹمی اسلحہ مفید ہوتا توصیہونی حکومت گذشتہ برس لبنان پراپنی جارحیت کے دوران اس سے مدد لیتی  اورامریکہ کوبھی عراق میں اس کی بڑھتی  ہوئی مشکلات سے یہ ایٹمی اسلحہ نجات دلادیتا  ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کےوزیرخارجہ نےکہاکہ امریکیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹیں آجانے کے بعد اب دلیری کا مظاہرہ کریں اوراپنے ملک کےعوام سے کہیں کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ان سے غلطی ہوئی ہے  ۔انھوں نے ایران کے خلاف ایک اور قرارداد پاس کرانے کی امریکہ کی کوششوں کے بارےمیں کہا کہ گذشتہ دو پابندیوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس طرح کی پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے اورانھوں نے پانچ جمع ایک گروپ کے ملکوں کونصیحت کی کہ وہ ماضی سے درس لے کر عاقلانہ فیصلے کریں۔