• صارفین کی تعداد :
  • 2645
  • 2/3/2008
  • تاريخ :

حکومت ہند تسلیمہ نسرین کوملک سے واپس بھیجے ،آل انڈیامسلم پرسنل بورڈ

تسلیمہ نسرین کوفوری طورپر ہندوستان سے واپس بھیجاجائے

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بنگلہ دیش کی مرتد مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ہندوستان میں آزادی فراہم کرنے کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر ایل کے اڈوانی کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اڈوانی کے اس مطالبے پر کوئی تعجب نہيں ہے کیونکہ وہ ہراس ایسے شخص کی حمایت کریں گے جواسلام اوراسلامی اقدارکادشمن ہوگا ۔

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے ریڈیوتہران کی اردوسروس سے اپنی گفتگومیں کہاکہ ایک ایسی عورت کوہندوستان کے سماج میں آزادی کے ساتھ رہنے کی اجازت کا مطالبہ کرنا جس نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کھیلاہو اس سے بھارتیہ جنتاپارٹی اوراڈوانی کی مسلم دشمنی ڈھکی چھپی نہیں رہ جاتی ۔

ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے کہاکہ ہمیں اڈوانی سے کوئی گلہ نہيں ہے کیونکہ ان کاموقف  سب پر واضح ہے ہمارا اعتراض حکومت ہند پر ہے کہ اس نے کس دلیل پر تسلیمہ نسرین جیسی مرتد عورت کوہندوستان میں رہنے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ اس نے اسلام اوررسول اسلام کی توہین کی ہے انھوں نے کہاکہ اگرتسلیمہ نسرین کے معاملے پر کوئی مسئلہ پیداہوتاہے تواس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی کیونکہ مسلمان اس بات کوہرگزبرداشت نہیں کریں گے کہ کسی ایسے شخص کوملک میں عزت دی جائے جس نے اسلام اوران کے مقدسات کی اہانت کی ہو ۔

انھوں نےمطالبہ کیا کہ  تسلیمہ نسرین کوفوری طورپر ہندوستان سے واپس بھیجاجائے۔