• صارفین کی تعداد :
  • 1711
  • 2/4/2008
  • تاريخ :

انڈونیشیا کے سابق صدر مرحوم محمد سوہارتو  کو قومی ہیرو قرار دینا

مرحوم محمد سوہارتو

 

 جکارتہ ۔ 4 فروری  ,انڈونیشیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سابق صدر مرحوم محمد سوہارتو کو قومی ہیرو قرار دینے کے مطالبے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔  پیر کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کی گولکر پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق صدر سوہارتو کی خدمات پر انہیں قومی ہیرو قرار دے جبکہ حزب اختلاف نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔ دارالحکومت جکارتہ کے مرکزی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوہارتو نے اپنے دور حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ مظاہرے کے دوران ایک ہزار سے زائد قبروں کے کتبے علامتی طور پر پیش کئے گئے جن پر ان افراد کے نام درج تھے جنہیں سوہارتو دور میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ محمد سوہارتو 1998ء میں ملک میں سیاسی اوراقتصادی  زبوں حالی کے بعد مستعفی ہوگئے تھے ۔ انہوں نے 32 سال تک اندونیشیا پر حکومت کی ۔