• صارفین کی تعداد :
  • 1854
  • 2/4/2008
  • تاريخ :

چین میں شدید سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم

چین میں شدید سردی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 بیجنگ ۔ 4 فروری ، چین میں شدید سردی کے باعث  کئی علاقوں میں سردی اور برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی برف باری بھی اب تک ہونے والی برف باری سے زیادہ ہے۔  چین کے محکمہ موسمیات کے حکام نے پیر کوبتایا کہ ملک کے وسطی صوبوں ہوبے ای  اور ہونینن میں گزشتہ 100 برسوں میںشدید ترین برف باری ہوئی ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں گزشتہ 50 برسوں میں بھی شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چین میں نئے سال کے آغاز پرگھروں کوجانے والے لاکھوں مسافروں کو برف باری کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاکھوں مسافر ریلوے سٹیشنز اور بس کے اڈوں پر پھنس کر رہ گئے۔