• صارفین کی تعداد :
  • 1652
  • 2/9/2008
  • تاريخ :

   ایرانی فضائیہ کے افسران اور جوانوں سےقائد انقلاب اسلامی کا خطاب

سید علی خامنہ ای

قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صہیونی حکومت کی جانب سے لگائی گئی بندشوں اور فیسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے مقابلے میں ملت فلسطین کی استقامت کو سراہا ہے ۔ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ اعظمی سید علی خامنہ ای نے آج ایرانی فضائیہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جد و جہد اور مزاحمت کو فلسطینی قوم کی نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا ۔ آپ نے فرمابا کہ فلسطینی قوم کو ان سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو فلسطینی عوام اور ان کی منتخب حکومت کے در میان اختلاف پیدا کرنے کے لئے تیارکی گئی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ اعظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ کے محاصرے اور فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کو امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ  فلسطینیوں کا محاصرہ ختم کئے جانے کے مقصد سے موثر اقدام کریں ۔ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ اعظمی سید علی خامنہ ای نے علاقائی ملکوں اور امریکہ درمیان مذاکرات کے عمل کو غیر مفید قرار دیا اور فرمایا غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام امریکی صدر کے اس علاقے کے دورے کا نتیجہ ہے ۔