• صارفین کی تعداد :
  • 1387
  • 2/9/2008
  • تاريخ :

سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم نے بے نظير بھٹو کے جاں بحق ہونے کي وجہ کا تعين کرکے بنيادي کام مکمل کر ديا ہے ?

بے نظير بھٹو

پاکستاني ٹيم قاتلوں کا سراغ لگانے کيلئے تحقيقات جاري رکھے گي، سکاٹ لينڈ يارڈ دوبارہ معاونت برطانوي حکومت کي اجازت سے ہي کرے گي، وزير داخلہ  ليفٹيننٹ جنرل (ر) حامد نواز خان کا انٹرويو

 

 اسلام آباد ? 9 فروري ?   وزير داخلہ ليفٹيننٹ جنرل (ر) حامد نواز خان نے کہا ہے کہ برطانوي سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم نے محترمہ بے نظير بھٹو کے جاں بحق ہونے کي وجہ کے تعين کا بنيادي کام مکمل کر ديا ہے تاہم پاکستاني ٹيم قاتلوں کا سراغ لگانے کيلئے تحقيقات جاري رکھے ہوئے ہے، اس سلسلہ ميں بوقت ضرورت معاونت کيلئے ہم نے سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم سے بات کي ہے جس کا يہ ٹيم اپني حکومت سے پوچھ کر جواب دے گي ?  گذشتہ روز سکاٹ لينڈ يارڈ کي طرف سے محترمہ بے نظير بھٹو قتل کے بارے ميں تحقيقاتي رپورٹ پيش کرنے کے حوالہ سے خصوصي انٹرويو ميں انہوں نے کہا کہ سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم کو جو کام سونپا گيا تھا وہ اب مکمل ہے ليکن ہو سکتا ہے کہ ہم اپني جاري تحقيقات ميں بوقت ضرورت ان کي مدد طلب کرنے کيلئے درخواست کريں، اس لئے ہم ٹيم سے رابطہ ميں ہيں? سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم سے ہم نے يہ بات بھي کي ہے، برطانوي تحقيقاتي ٹيم اس بارے ميں اپني حکومت سے پوچھ کر جواب دے گي? ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو پاکستاني ٹيم نے تحقيقات کي ہيں ان ميں اور برطانوي ٹيم کي تحقيقات ميں کوئي تضاد سامنے نہيں آيا? پاکستاني ٹيم کي تحقيقات جاري ہيں کيونکہ ہم نے قاتلوں کا سراغ لگانا ہے? مشتبہ پکڑے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاري ہے? بيت ا? محسود کي جاري شدہ ٹيپ ميں ايک سے زائد حملہ آوروں کي موجودگي کے حوالہ سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم کي تحقيقاتي رپورٹ ميں تين باتيں واضح ثابت ہوئي ہيں کہ محترمہ بے نظير بھٹو کو گولي کا زخم نہيں آيا، دوسري بات يہ ثابت ہوئي کہ گولي چلانے اور دھماکہ سے خود کو اڑانے والا ايک ہي شخص ہے جس نے پہلے فائر کيا اور بعد ميں خود کو اڑا ديا جبکہ تيسري بات يہ ثابت ہوئي کہ دھماکہ کے شديد اثر سے ان (محترمہ بے نظير بھٹو) کا سر ٹکرايا? انہوں نے کہا کہ پاکستاني تحقيقات سے بھي يہ تينوں امر سامنے آئے تھے? اگرچہ جائے وقوعہ پر ايک سے زائد افراد (حملہ آور) موجود تھے ليکن يہ کام ايک ہي شخص نے انجام ديا باقي افراد نے حملہ ميں حصہ نہيں ليا? اعتزاز شاہ، بلال اور حسنين کي محترمہ بے نظير بھٹو کے جاں بحق ہونے کے وقت جائے وقوعہ پر موجودگي کے بارے ميں سوال پر وزير داخلہ ليفٹيننٹ جنرل (ر) حامد نواز نے کہا کہ تحقيقات سے صورتحال سامنے آئے گي? ان سے بڑے انکشافات کي توقع ہے تاہم تحقيقات سے ہي مزيد پتہ چلے گا، في الوقت اس بارے ميں کچھ نہيں بتا سکتا? پکڑے گئے ان مشتبہ افراد سے تحقيقات ميں سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم سے معاونت لينے کے بارے ميں سوال پر انہوں نے کہا کہ تحقيقات کرتے ہوئے کسي مرحلہ پر اگر معاونت کي ضرورت پڑي تو ضرور ان کي مدد ليں گے? ايک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سکاٹ لينڈ يارڈ کي تحقيقاتي ٹيم کي بنيادي توجہ محترمہ بے نظير بھٹو کے جاں بحق ہونے کي وجہ کے تعين پر تھي، اس حد تک تو انہوں نے رپورٹ دے کر اپنا کام مکمل کر ديا ہے? اس ضمن ميں سکاٹ لينڈ يارڈ نے ہميں 70 صفحات پر مبني ايک تفصيلي رپورٹ دي ہے جس ميں ان نتائج کو اخذ کرنے کے حوالہ سے فني تفصيل موجود ہے جو اس امر کي وضاحت کرتي ہے کہ کون شخص کس کس مرحلہ پر حملہ ميں ملوث ہوا? شواہد کي بنياد پر تعين کيا اور ان نتائج کے اخذ کرنے کي بنياد بننے والے فني نکات کي تفصيل بيان کي ہے تاہم پاکستاني تحقيقاتي ٹيم نے چونکہ اس مرحلہ سے آگے بڑھتے ہوئے قاتلوں کو پکڑنا ہے? اگر کسي مرحلہ پر ہم يہ ضرورت محسوس کريں گے تو ہميں سکاٹ لينڈ يارڈ کي معاونت کي ضرورت ہے تو ہم يقيناً اس ضمن ميں درخواست کريں گے? محترمہ بے نظير بھٹو کي نعش کے پوسٹ مارٹم کي ضرورت اور امکان کے بارے ميں سوال پر وزير داخلہ حامد نواز نے کہا کہ سکاٹ لينڈ يارڈ کي ٹيم نے جس فني انداز ميں رپورٹ مرتب کي ہے اس ميں انہيں پوسٹ مارٹم کي ضرورت محسوس نہيں ہوئي اور پوسٹ مارٹم کے نہ ہونے کے امر کا رپورٹ کي ”ايگزيکٹو سمري“ ميں اظہار بھي کيا گيا ہے? پاکستان نے جو شواہد سکاٹ لينڈ يارڈ کے حوالے کئے اور تعاون کيا اس کا رپورٹ ميں اعتراف کيا گيا ہے? بيت ا? محسود کي ہلاکت کے بارے ميں متضاد اطلاعات کے حوالہ سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں آپريشن جاري ہے جہاں سے ان افراد کو مار بھگايا گيا ہے? اب يکطرفہ جنگ بندي کا اعلان کر رہے ہيں? ظاہر ہے کہ جب يہ لوگ حکومتي شرائط کو مانيں گے تو مناسب وقت پر مذاکرات کا مرحلہ بھي آئے گا? اگرچہ يہ مرحلہ ابھي نہيں آيا ليکن اس ضمن ميں حکومت کوئي اور رعايت نہيں برتے گي اور ايسا کوئي موقع انہيں نہيں دے گي کہ يہ لوگ ماضي کي طرح بدعہدي کريں اور دوبارہ اکٹھے ہو کر پھر کارروائياں کريں? گرفتاريوں اور ہتھيار ڈالنے کے حوالہ سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کافي تعداد ميں ہتھيار ڈالنے اور گرفتارياں دي جا رہي ہيں?