• صارفین کی تعداد :
  • 2312
  • 2/9/2008
  • تاريخ :

جلال طالبانی کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

جلال طالبانی

عراق کے صدر جلال طالبانی  نے آج نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ہے .

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر نے آیت اللہ سیستانی سے اپنی ملاقات  کامقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ اس ملاقات میں عراق کی سیاسی صورت حال اورعراقی معاملات کو ان کی نصیحتوں کے مطابق آگے بڑھانے کے تعلق سے ہونے والی پیشرفت سے انھیں باخبرکرنا تھا .

عراقی صدرنے نجف اشرف روانہ ہونےسے پہلے بتایا تھا کہ آیت اللہ سیستانی نے ملک کے مسائل کے حل کے لئے جوہدایات دی تھیں وہ عراقیوں کے لئے ان کی جو پدرانہ شفقتیں ہیں وہ کسی کے لۓ بھی قابل انکارنہیں ہیں .

نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے عراقی صدرکی ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہيں ۔ عراقی حکومت نے بھی بارہا  اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سیاسی کامیابیوں کوآیت اللہ سیستانی کی ہدایات اور رہنمائیوں کی مرہون منت  سمجھتی ہے ۔ عراقی صدرنے نجف اشرف میں اسی طرح امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ اقدس کی بھی زیارت کی ۔