• صارفین کی تعداد :
  • 4320
  • 5/3/2008
  • تاريخ :

جاہل کی پہچان

قرآن کریم

شمعون (یہودا کا پوتا اور جناب عیسیٰ کا حواری) نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں بیان فرما دیں.

    آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

•     اگر اس کے ہم نشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔

•     اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔

•     اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔

•     اگر تم اس کو کچھ دو گے تو نا شکری کرے گا۔

•     اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے ) تمھارے ساتھ خیانت کرے گا۔

•     اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو (افشائے راز کا) الزام تم پر رکھے گا۔

•     اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔

•     اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔

•     اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔

•     اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔

•     اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔

•     نیکوں کی غیبت کرے گا۔

•     اگر ہنسے گا تو اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔

•     خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔

•     خدا کو یاد نہیں کرے گا۔

•     اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائے گا۔

•     اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گا۔


متعلقہ تحریریں:

حضرت علی مرتضی علیہ السّلام کے اقوال

  حضرت عیسی علیہ السلام کے اقوال

  ارشادات نبوی