• صارفین کی تعداد :
  • 5179
  • 7/1/2008
  • تاريخ :

دعاۓ روز شنبہ

یا رب وفق احبی

 

(1) مدد اللہ تعالی کے نام سے جو حفاظت چاہنے والوں کا کلمہ کلام اور پناہ ڈھونڈنے والوں کا ورد زباں ہے ۔ اور خداوند تعالی سے پناہ چاہتا ہوں ستم گاروں کی ستم رانی ،حاسدوں کی فریب کاری اور ظالموں کے ظلم ناروا سے میں اس کی حمد کرتا ہوں ( اور سوال کرتا ہوں کہ وہ اس کی حمد کو ) تمام حمد کرنے والوں کی حمد پر فوقیت دے ۔
 
(2)  بارالہا ! تو ایک اکیلا ہے ۔ جس کا کوئی شریک نہیں ۔ اور بغیر کسی کے مالک بناۓ تو مالک و فرمانروا ہے ۔ تیرے حکم کے آگے کوئی روک کھڑی نہیں کی جا سکتی اور نہ تیری سلطنت و فرمانروائی میں تجھ سے ٹکر لی جا سکتی ہے ۔
 
(3) میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اپنے عبد خاص اور رسول محمد (ص) پر رحمت نازل فرما اور اپنی نعمتوں پر ایسا شکر میرے دل میں ڈال دے جس سے تو اپنی خوشنودی کی آخری حد تک مجھے پہنچا دے ۔ اور اپنی نظر عنایت سے اطاعت ، عبادت کی پابندی اور ثواب کا استحقاق حاصل کرنےمیں میری مدد فرماۓ اور جب تک مجھے زندہ رکھے گناہوں سے باز رکھنے میں مجھ پر رحم کرے ۔اور جب تک مجھے باقی رکھے ان چیزوں کی توفیق دے جو میرے لۓ سودمند ہوں اور اپنی کتاب کے ذریعہ میرا سینہ کھول دے اور اس کی تلاوت کے وسیلہ سے میرے گناہ چھانٹ دے اور جان و ایمان کی سلامتی عطا فرماۓ اور میرے دوستوں کو ( میرے گناہوں کے باعث ) وحشت میں نہ ڈالے اور  جس طرح میری گزشتہ زندگی میں احسانات کۓ ہیں اسی طرح بقیہ زندگی میں مجھ پر اپنے احسانات کی تکمیل فرماۓ ۔ اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

                                                    کتاب کا نام:  صحیفہ سجادیہ

                                                       ترجمہ  : علامہ سید ذیشان حیدر جوادی

                                                      پیشکش : شعبہ تحریرو پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

نہج البلاغہ میں عبادت کی اقسام

عورتوں کے احکام