• صارفین کی تعداد :
  • 4858
  • 7/12/2008
  • تاريخ :

جعل سازی سےبچاؤ کاسافٹ ویئر جاری

نئے سافٹ ویئر سے انٹرنیٹ جعل سازی کو روکنا ممکن ہو گا

نئے سافٹ ویئر سے انٹرنیٹ جعل سازی کو روکنا ممکن ہو گا انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیاں ایک ایسا سافٹ ویئر متعارف کروا رہی ہیں جس کے ذریعے انٹرنیٹ کے نظام میں ایک ایسے نقص کو ختم کیا جا سکےگا جس سے جعل ساز انٹرنیٹ صارفیں کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

 

کمپیوٹر ماہرین نے چھ ماہ قبل انٹرنیٹ کے ایک ایسے نقص کا پتہ چلایا تھا جس کے تحت اگر سرچ انجن میں صحیح ایڈریس بھی ٹائپ کیا جائے تو وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کو ایسی جعلی ویب سائٹ پر لےجاتا ہے جہاں لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاونٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ سمیت انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیاں اب صارفین کو نئےسافٹ ویئر کو فراہم کر رہی ہیں جس کے تحت جعل ساز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو دھوکہ نہیں دیں سکیں گے۔

 

مائیکروسافٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ انٹرنیٹ کے اس نقص کے سامنےآنے سے لوگوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے لیکن گھبرانے کی نہیں۔‘

انٹرنیٹ ماہرین نے پتہ چلایا ہے کہ ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) جس میں ویب سائٹ کا پتہ ٹائپ کیا جاتا ہے وہ ایڈریس کو ہندوسوں میں تبدیل کرتا ہے اور وہاں پر ایڈریس کو غلط جانب موڑا جا سکتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق جعل ساز اس نقص کا فاہدہ اٹھا کر لوگوں کو جعلی ویب سائٹوں پر لے جا سکتے ہیں جہاں دھوکے سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر لی جاتی ہیں۔

مائیکروسافٹ، سن اور سسکو جیسے کمپیوٹر کے بڑے اداوں نے چھ ماہ پہلے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی تھی جس نے نیا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔

اس سافٹ ویئر کی معلومات کو ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ بڑی کمپنیاں اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر لیں۔ ذاتی کمپیوٹر میں اس نقص کو ختم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کمپنی کمپیوٹر نظام کو خود بخود اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت مہیا کرے گی۔