• صارفین کی تعداد :
  • 9400
  • 8/6/2008
  • تاريخ :

اقوال حضرت امام حسین علیہ السلام

حسین بن علی-ع-

حدیث -۱-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” یا اعرابی نحن قوم لا نعطی المعروف الا علی قدر المعرفة “

ترجمہ:

 حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :” ھم اھل بیت بخشش نھیں کرتے مگر لوگوں کی معرفت کے مطابق“۔

 

حدیث -۲-

قال الامام الحسین علیہ السلام :

” ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوہ “

ترجمہ:

 حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” سب سے بڑا سخی وہ انسان ھے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ھو “

 

حدیث -۳-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” ان اعفیٰ الناس من عفا عن قدرة “

ترجمہ:

 حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں  :” سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ھے جو قدرت ھونے کے باوجود معاف کر دے “ ۔

 

حدیث -۴-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” ان اوصل الناس من وصل من قطعہ “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں  :

” سب سے زیادہ صلھٴ رحم کرنے والا انسان وہ ھے جو قطع رحم کرنے والوں سے تعلقات قائم کرے “ ۔

 

حدیث -۵-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” من نفس کربة مومن فرج اللہ عنہ کرب الدنیا و الاخرة “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے ،خدا اسکے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا “۔

 

حدیث -۶-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” موت فی عز خیر من حیات فی ذل “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

” ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کھیں بھتر ھے “ ۔

 

حدیث -۷-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” ان حوائج الناس الیکم من نعم اللہ علیکم فلا تملوا النعم فتحور نقما “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

” خدا کی نعمتوں میں سے ایک، لوگوں کو تمھارے پاس حاجت کے لئے آنا ھے پس اس نعمت پر حزن و ملال محسوس نہ کرو ورنہ یہ نعمت ، نقمت میں تبدیل ھو جائیگی “۔

 

حدیث -۸-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” ایھا الناس من جاد ساد ، و من بخل رذل “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

” لوگو! جود و سخاوت کرنے والا سردارقرار پاتا ھے ، اور بخل کرنے والا ذلیل و رسوا ھوتا ھے “۔

 

حدیث -۹-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

”ان المومن لا یسئی و لا یعتذر والمنافق کل یوم یسئی و یعتذر “

ترجمہ: حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” مومن نہ برائی کرتا ھے نہ ھی عذر  پیش کرتا ھے جب کہ منافق ھر روز برائی کرتا ھے اور ھر روز عذر خواھی کرتا ھے “ ۔

 

حدیث -۱۰-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” من احبک نھاک و من ابغضک اغراک “

ترجمہ:

 حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”دوست وہ ھے جو تمھیں برائی سے بچائے دشمن وہ ھے جو تمھیں برائیوں کی ترغیب دلائے “۔

 

حدیث -۱۱-

قال الامام الحسین علیہ السلام:

” انی لا اری الموت الا سعادہ ولا الحیاة مع الظالمیں الابرما “

ترجمہ:

 حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

 ” میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو لائق ملامت سمجھتا ھوں “ ۔

Ishragh.net


متعلقہ تحریریں:

حضرت امام علی علیہ السلام کی چند احادیث