• صارفین کی تعداد :
  • 4805
  • 8/30/2008
  • تاريخ :

روزے کی اہمیت پر  احادیث

شهر القرآن

روزه اور قيامت کی یاد دہانی

قال الرضا علیه السلام:

انما امروا بالصوم لكى يعرفوا الم الجوع و العطش فيستدلوا على فقر الآخر.

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

لوگوں کو روزہ رکهنے کا امر ہؤا ہے تا کہ وه بهوک اور پیاس کے دکھ کو جان لیں اور اس طرح آخرت کی ناداری اور حاجتمندی کا ادراک کریں.

( وسائل الشیعة، ج 4 ص 4 ح 5 علل الشرايع، ص 10 )

اعضا و جوارح کا روزه

عن فاطم‍‍ة الزهرا سلام الله علیها

ما يصنع الصائم بصيامه اذا لم يصن لسانه و سمعه و بصره و جوارحه.

حضرت زهرا سلام  اللہ علیھا نے فرمایا:

وه روزه دار جس نے اپنی زبان، کان، آنکھ اور اعضاء و جوارح کو (گناہوں سے) محفوظ نہیں رکها ہے اس کا روزه کس کام کا

روزه ، جس کی کوئی قیمت نہیں۔ (بحار، ج 93 ص 295 )

رمضان رحمت کا مہینہ

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم

و هو شهر اوله رحمة و اوسطه مغفرة و اخرہ عتق من النار.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

رمضان وہ مہینہ ہے جس کا آغاز رحمت، درمیانے ایام مغفرت اور انتہا دوزخ کی آگ سے آزادی ہے. (بحار الانوار، ج 93، ص 342 )

قرآن اور ماه مبارک رمضان

قال الرضا علیه السلام

من قرا فى شهر رمضان اية من كتاب الله كان كمن ختم القران فى غيره من الشهور.

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص رمضان کے مہینے مین قرآن کی ایک آیت کی تلاوت کرے گویا اس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کی تلاوت کی ہے. (بحار الانوار ج 93، ص 346)

شب قدر کا احياء

عن فضيل بن يسار قال:

كان ابو جعفر علیه السلام اذا كان ليلة احدى و عشرين و ليلة ثلاث و عشرين اخذ فى الدعاء حتى يزول الليل فاذا زال الليل صلى.

فضيل بن يسار کہتے ہیں:

امام باقر (علیہ السلام) ماہ رمضان کے اکیسیویں اور تئیسویں کی راتوں کو دعا اور عبادت میں مصروف ہوجایا کرتے تهے حتی کہ صبح ہوجاتی اور جب رات گزرجاتی نماز فجر ادا فرمایا کرتے تهے.

(وسائل الشیعة، ج 7، ص 260، ح 4 )

مؤلف: محمد حسين فلاح زادہ

اردو مترجم: فرحت حسین مہدوی

ترتیب و پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

روزوں کی فصیلت پر امام کاظم علیہ السلام کی احادیث

روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیث

روزوں کی فصیلت پر امام علی علیہ السلام کی احادیث

روزہ کی فضیلت پر امام صادق علیہ السلام کے فرمان

روزہ کی اہمیت پر امام باقر علیہ السلام کی چند احادیث