• صارفین کی تعداد :
  • 6943
  • 9/8/2008
  • تاريخ :

اپنے چہرے کی حفاظت کریں

چہرے کی حفاظت

چہرے کي کشش خوبصورت، صاف، ملائم ونرم چکني چمکدار جلد پر انحصار کرتي ہے، آب، وہوا، ماحول، تناؤ، عدم توازن، خوراک وغيرہ کا اثر جلد پر فوري اثر انداز ہوتا ہے،جس کي وجہ سے جلد کي قدرتي خوبصورتي ختم ہوجاتي ہے، جلد کي کشش قائم رکھنے کيلئے جلد کي مناسب ديکھ بھال صفائي اور ضروري اجزاء کے ذريعے جلد کو غذائيت دينے کي ضرورت ہوتي ہے۔

جلد کي مناسب ديکھ بھال کے لئے جلد کے مزاج کو معلوم کرنا ضروري ہے، جلد کو مندرجہ ذيل حصوں ميں تقسيم کيا جاسکتا ہے۔

عام جلد ( نارمل اسکن )

چکني جلد (  آئيلي اسکن )

خشک جلد ( ڈرائي اسکن )

ملي جلي جلد (  کمپبينيشن اسکن )

حساس جلد ( اسينٹو اسکن )

کيسے پہچانيں جلد کا مزاج؟

ٹشوس پيپر ٹیسٹ کے ذريعے ہم جلد کو آساني سے پہچان سکتے ھيں، صبح اٹھ کر سب سے پہلے ٹشو پيپر ٹيسٹ کريں، اس کے لئے الگ الگ ٹشو پيپر لے کر اپني پيشاني، گال ناک ٹھوڑي پر دبائيں، رگڑیں۔

اگر تمام ٹشو پيپرز پر چکانئي ہے تو آپ کي جلد چکني ہے۔

اگر ناک، ٹھوڑي اور پيشاني کے ٹشو پر چکانئي اور گالوں والے پيپر پر بالکل بھي چکانئي نہ ھو تو سمجھيں کہ آپ جلد ملي جلي ہے۔

اگر کسي بھي ٹشو پيپر پر تيل نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کي جلد خشک يا عام ہے۔

خشک اور عام جلد کو پہچانے کے لئے آپ اپنےچہرے کو بيسن يا آٹے سے صاف کريں۔

اگر چہرہ کھچا کھچا  سا محسوس کريں تو آپ کي جلد خشک ہے۔

اگرجلد ملائم، لچکيلي ہو تو آپ کي جلد عام ہے۔

حساس جلد پر کيل مہاسوں کي بھر مار ہوتي ہے۔

عام جلد نارمل اسکن عام جلد ميں نمي اور چکنائي کا صحيح توازن نہ ہونے کي وجہ سے جلد ميں خاص کشش، تازگي اور ہلکي سرخي ہوتي ہے، عام جلد اچھي قسم کي جلد تسليم کي جاتي ہے۔

عام جلد کي ديکھ بھال

عام جلد کو خوبصورت بنائے رکھنے کيلئے صبح وشام جلد کي صفائي کريں۔

گہرا ميک اپ نہ کريں، اس سے چہرے کي فطري چمک چھپ جائے گي۔

غسل کرنے سے پہلے چہرے پر ہلکي مالش کر ليں، جس سے جلد پر خون کا دورہ ہوگا جلد مزيد خوبصورت بنے گي۔

رات کو سوتے وقت ميک اپ ضروري اتار ديں، جس سے مطلوبہ مقدار میں آکسيجين حاصل ہوسکے۔

جلد کي پرورش اور کشش کے لئے ھفتے ميں ايک بار ابٹن ضرور لگائیں۔

پندرہ دن ميں ايک بار چہرے پر بھاپ ديں۔

متوازن غذا کا استعمال کريں۔

عام جلد کے لئے نسخے۔

دو چمچہ گيہوں کا آٹا لے کر پاني ميں گاڑھا پيسٹ تيار کرليں، اسے ھلکا سا گرم کرليں، اس ميں ايک چمچہ شہد ملا کر چہرے پر لگائيں، گيہوں ميں پائے جانے والے فائبر جلد کے مردہ خلئيوں کو صاف کر ديتا ہے، شہد جلد ميں کھچاؤ پيدا کرکے جلد ميں خون کا دورہ بڑھا ديتا ہے، يہ نسخہ باقاعدہ استعمال کرنے سے جلد تندرست اور خوبصورت بني رہتي ہے۔

دو چمچہ ميدے کو دودھ ميں ملا کر گرم کرليں، ٹھنڈا کرکے اس ميں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ بعد چہرے کو نيم گرم پاني سے دھو ليں، ميدہ جلد ميں کنھچاؤ پيدا کرکے خون کے دورے ميں اضافہ کر ديتا ہے اور مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے نکالتا ہے، دودھ اچھي  قسم کا کلينر ہے، عرق گلاب ميں پائے جانے والے عناص جلد کو غذائيت ديتے ھيں، اس ميں موجود وٹامن اي اينٹي آکسي ڈينٹ کا کام کرتا ہے۔

دو چمچہ لوکي کا رس ، دو چمچہ پپيتے کا گودا، ايک عدد بادام، آٹھ دس عدد انگور، ان سب کو اچھي طرح پيس کر ملا ليں، اس ميں ايک چمچہ عرق گلاب ملا کرچہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو ليں، لوکي، پپيتا ، بادام اور انگور ميں پائے جانے والے عناصر عام جلد کو غذائيت فراہم کرتي ھيں، جس سے جلد خوبصورت بني رہتي ہے۔

چکني جلد ۔

آئيلي اسکن يہ جلد چکني اور چمکلي ہوتي ہے، يہ جلد اچھي طرح تسليم کي جاتي ہے، ليکن زيادہ چکني ہونے پر کئي بار کئي طرح کے مسائل پيدا ہوتے ھيں، اس لئے اس طرح کي جلد کو خصوصي ديکھ بھال کي ضرورت ہوتي ہے، چکنے غدودوں کي زيادہ سرگرمي کي وجہ سے جلد کي سطح پرچکناہٹ پھيل جاتي ہے، جس کي وجہ سے کيل ، مہاسے ، بليک ھيڈز، داغ دہبے وغيرہ کے مسائل پيدا ہوتے ھيں۔

چکني جلد کي ديکھ بھال ۔

چہرے کو دن بھر ميں دو تين بار پاني سے اچھي طرح صاف کريں۔

رات کو سوتے وقت ميک اپ کو اچھي طرح سے اتارديں۔

دن بھر ميں آٹھ سے دس گلاس پاني ضرور پئيں، جسم کي تازگي کو برقرار رکھتا ہے۔

ہفتے ميں دو بار چہرے پر بھاپ ليں، جس سے مسام اچھي طرح کھل جائيں۔

ہفتے ميں ايک بار چہرے پر ابٹن لگائيں، جس سے جلد کو غذائيت فراہم ہو۔

تيل مصالحے دار اور چربي دار خورني چيزوں کا زيادہ استعمال نہ کريں۔

چہرے پر گہرا ميک اپ نہ کريں، گہرا ميک اپ جلد کے مساموں کو بند کرديتا ہے، جس سے خلئيوں کو ہوا اور روشني نہيں مل پاتي۔

چکني جلد کيلئے نسخے۔

ايک چمچہ شہد، آدھا چمچہ ليموں کا رس، ملا کر چہرے پر لگائيں، پندرہ بيس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر سے دھو ليں، شہد اور ليموں کے عناصر جلد کي چکنائي کو اچھي طرح سے نکال ديتے ھيں، ان ميں پائے جانے والے عناصرسوڈيم، پوٹاشيم، سڑک ايسيڈ، فاسفورک ايسڈ، سکروز، گلوکوز، فرکٹوز وغيرہ چکنے غدودوں کي سرگرمي کو بھي روکتے ھيں۔

تلسي کے تازہ پتوں کا پيسٹ دو چمچہ، عرق گلاب ايک چمچہ ان کو ملا کر چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پاني سے دھو ڈاليں، تلسي کا يہ پيسٹ اچھي قسم کا بليچ ہے، يہ جلد کي گہرائي تک جا کر صفائي کرتا ہے، يہ پيسٹ مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے صاف کرتا ہے اور چکنے غدودوں کے سرگرم اثرات کو کم کرتا ہے، عرق گلاب سکن ٹانک ہے اس پيسٹ کو روزانہ استعمال کرنے سے جلد کي چکانائي کم ہوجاتي ہے۔

دو مٹھي پاپ کارن (بھني ھوئي مکئي) آدھ کپ دودھ ميں پندرہ منٹ تک بھگونے کے لئے رکھ ديں، اس کے بعد اچھي طرح سے مسل کر سخت حصے کو نکال ديں، اب پيسٹ کو چہرے اور گلے پر لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد چہرے اور گلے کو پاني سے صاف کريں، پاپ کارن مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے نکال ديتے ھيں اور جلد کي چکانائي کو بھي ختم  کرتے ھيں، دودھ کي کلينرز خاصيت جلد کو گہرائي تک جا کر صاف کرتي ہے اور جلد کو غذائيت فراہم کرتي ہے، اس نسخے کو ہفتہ ميں دوبار کرنے سے جلد کي چکنائي کم ہوجاتي ہے۔

ايک انڈے کي سفيدی ميں ايک چمچہ دودھ ملا کر اچھي طرح پھينٹ ليں، اسے سارے چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو پاني سے اچھي طرح دھو ڈاليں، انڈے کي سفيدي ميں پائے جانے والے عناصر جلد کي چکنائي کو اچھي طرح صاف کرديتے ھيں، اس ميں پائے جانے وال سليلينئيم نامي عنصر پورز کو ٹائيٹ کرتا ہے اور فري ريڈکلز کو دور کرتا ہے، يہ ريشوں  کودوبارہ بنانے ميں بھي کافي مفيد ہوتا ہے، انڈہ جلد کي صيح پرورش بھي کرتا ہے ۔ انڈے کي زردي خشک جلد ( ڈرائي اسکن ) کے لئے بھي مفيد ہوتي ہے۔

خشک جلد ۔

اس طرح کي جلد ميں چکنائي اور نمي کي کمي ہوتي ہے، جس کي وجہ سے جلد کا رنگ نارمل نہيں رہتا، دھونے پر کھچي کھچي سي رہتي ہے، موسم کا اثر بھي اس قسم کي جلد پر زيادہ ہوتا ہے، گرمي، نمي کي کمي اور سردي ميں چکنائي کي کمي ہوجاتي ہے، ايسي جلد پر عمر کا اثر بھي جلد دکھائي دينے لگتا ہے۔

خشک جلد کي ديکھ بھال۔

دن ميں دو تين بار چہرے کي اچھي طرح صفائي کريں، چہرہ دہونے کے لئے صابن کے بجائے قدرتي ذرائع بيسن يا آٹے کا استعمال کريں۔

چہرے کو سورج کي الڑا وائيلٹ کرنوں سے بچائيں، اس کے لئے دھوپ ميں نکلتے وقت چھتري کا استعمال کريں۔

گہرا ميک اپ نہ کريں، گہرا ميک اپ، جلد کے مساموں کو بند کرديتا ہے، جس کي وجہ سے جلد سے نکلنے والا پسينہ ٹھيک طرح سے نہيں نکل پاتا اور جلد کو آکسيجن نہيں مل پاتي ۔

جلد کي تازگي کے لئے ہفتے ميں ايک بار ابٹن ضرور لگائيں۔

وٹامن اے، بي، سي، ڈي وغيرہ سے بھر پور غذا کا استعمال کريں۔

خشک جلد کے لئے نسخے۔

ايک پختہ کيلا لے کر اچھي طرح مسل ليں، اس ميں ايک چمچہ شہد ملا ليں، اب آہستہ آہستہ نيچے سے اوپر کي طرف مالش کرتے ھوئے اسے چہرے اور گردن پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد منرل واٹر سے چہرے اور گردن کو صاف کرليں، کيلے ميں وٹامن، اے، بي، سي، سي، کيلشئيم، فاسفورس کاپر، آئرن وغيرہ عناصر کافي مقدارميں پائے جاتے ھيں، جو جلد کو اچھي طرح صاف کرتے ھيں اور جلد کو چکنائي فراہم کرکے لچکيلي اور ملائم بناتے ھيں، شہد ميں موجود عناصر جلد کو توانائي عطا کرتے ھيں۔

ايک ٹماٹر کو کدو کش کرليں، اس ميں ايک چمچہ ملائي ملائيں، اسے اچھي طرح پھينٹ کر سارے چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد نيم گرم پاني سے چہرے کوصاف کرليں، ٹماٹر ميں وٹامن، اے ، سي، کيلشئيم، فاسفورس، آئرن وغيرہ عناصر موجود ہوتے ھيں، ٹماٹر  ميں پائے جانے والا لائيکو پن  نامي عنصر فري ريڈ يکلس کو ختم  کرتا ہے، ملائي کي موائسچرزازر خوبي جلد کو ملائم  اور خوبصورت بناتي ہے، يہ نسخہ ہفتے يں دو بار استعمال کيا جاسکتا ہے۔

پختہ ناشپاتي کا گودا چار چمچہ، ايک انڈے کي زردي ، ان دونوں ميں آدھا چمچہ شہد اچھي طرح ملا کرچہرے پر لگائيں، خشک ہونے کو پاني سے اچھي طرح صاف کرليں، انڈے کي زردي جلد کے مردہ خلئيوں کو نکالتي ہے،  اور جلد کو غذائيت فراہم  کرتي ہے، ناشپاتي اور شہد خشک جلد کو بھر پور غذا دے  کر صاف، خوبصورت اور ملائم بناتے ھيں۔

دو چمچع چقندر کا پيسٹ، دونوں کو اچھي طرح ملا کرچہرے پر لگائیں،دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو پاني سے دھو ڈاليں، چقندر ميں کافي کيلشئيم فاسفورسم وٹامن، سي، وغيرہ عناصر پائے جاتے ھيں، سيب ميں کيلشئيم، فاسفورس، آئرن، وٹامن سي، پوٹا شئيم وغيرہ عناصر ملتے ھيں، چقندر اور سيب ميں پائے جانے والے اجزاء جلد کي خشکي کو دور کرتے ھيں، سيب ميں پايا جانے وال کيور سٹین نامي عنصر اينٹي آکسي ڈينٹ کا کام کرتا ہے۔

ملي جلي جلد۔

کمبينيشن اسکن اس قسم کي جلد ميں چکني  اور خشک دونوں خوبيوں کا امتزاج ہوتا ہے، چہرے کے ٹی زون يعني پيشاني، ناک ٹھوڑی والا حصہ چکنا اور سي زون يعني گال والا حصہ خشک ہوتا ہے۔

ملي جلي جلد کي ديکھ بھال۔

ملي جلي جلد کے بارے ميں لا پروائي نہ کريں۔

دن ميں دو تين بار چہرے کي اچھي طرح صفائي کریں۔

رات کو سوتے وقت ميک اپ ضرور اتارديں۔

زيادہ چکني خوردني چيزوں کا استعمال نہ کريں۔

ملي جلي جلد کيلئے نسخہ ۔

ايک انڈے کي سفيدي اور زردي الگ الگ کرليں، سفيدي ميں ايک چمچہ دہي اور ايک چمچہ ليموں کا رس ملائيں اسے اچھي طرح سے پھينٹ ليں۔

زردي ميں ايک چمچہ دہي اور ايک چمچہ شہد اچھي طرح ملائيں، سفيدي کوٹی زون پيشاني ناک، تھوڑي پر لگائيں، زردي کو سي زون گالوں پر لگائيں، چہرے کو دس پندرہ منٹ کے بعد پاني سے دھو ڈاليں۔

حساس جلد۔

اس طرح کي جلد کافي حساس ہوتي ہے، کسي بھي چيز سے انفيکشن ہوجاتي ہے، يا کسي طرح کي کاسميٹکس سے الرجي ہوجاتي ہے، اس لئے اس طرح کي جلد کي جلد پر کسي بھي طرح کي چيزوں کا استعمال کرنے سے پہلے ٹيسٹ کي ضرورت ہوتي ہے۔

حساس جلد کي ديکھ بھال۔

دن بھر ميں جلد کي دو تين بار اچھي طرح سے صفائي کريں۔

دن ميں دو تين بار چہرے پر ٹھنڈے پاني کے چھينٹے ماريں۔

دودھ يا منرل واٹر سے چہرے کو صاف کريں۔

جلد پر ايسا کچھ نہ لگائيں جس سےکسي قسم کي الرجي ہو۔

کيل، مہاسے داغ دھبے، چھائيوں وغيرہ کو دورکرنے کے لئے کسي  بھي طرح کا فارمولا استعمال کرنے سے پہلے ٹيسٹ ضرور کرليں۔

کھانے پينے کے متعلق خاص توجہ ديں، زيادہ تيل، مصالحے والي چيزوں کا استعمال نہ کريں۔

دوسروں کے ذريعے استعمال کي جانے والي کاسميٹکس کا استعمال نہ کريں، اس سے انفيکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

دن بھر ميں آٹھ دس گلاس پاني ضرور پئيں، پاني جس کو تازگي ديتا ہے۔

                                                                         آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں: 

 ہونٹوں کي خوبصورتي

 منہ اور چہرے کي خوبصورتي