• صارفین کی تعداد :
  • 5094
  • 12/13/2008
  • تاريخ :

کمپیوٹرگیمز کے باعث بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے

کمپیوٹرگیمز

"ویڈیو گیمز کھیلنے اور گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنے کے باعث بچوں میں اسکول میںخراب کارکردگی اور نیند کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں"یہ بات آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر عرشالوز رحمن نے بچوں کے عالمی دن کے موقعے پر منعقد کردہ عوامی آگاہی کے ایک پروگرام میں حاضرین کو بتائی جو پاکستان میں بچوں کی صحت سے متعلقہ مسائل اور بیماریوں پر بات کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

 

ڈاکٹر رحمن نے کہا،"کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے بلا شبہ مثبت پہلو ہیں لیکن بچوں کو گھر سے باہر کچھ وقت کھیل کود میں بھی صرف کرنا چاہیے تاکہ وہ چست اور مستعد رہیں ۔ والدین کا یہ فرض ہے کہ وہ بچوں کی تفریحی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ بچے کیا کھیل اور دیکھ رہے ہیں یا وہ کتنا وقت کمپیوٹر پر صرف کرتے ہیں تاکہ جسمانی اور ذہنی سرگرمیوںمیں توازن برقرار رہے" ۔


متعلقہ تحریریں:

بیڈ رومز میں ٹیلی ویژن سیٹ بچوں کی جسمانی سرگرمیوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے

نگہداشت مراکز میں رہنے والے بچے زیادہ سانس کے امراض کا شکار ہوتے ہیں

دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت

 ماں کا دودھ بچے کا حق اور اس کی صحت کا ضامن ہے

 حمل کے دوران مسائل کي کچھ يقيني علامتيں

اولاد کي تعليم و  تربيت کي فکر