• صارفین کی تعداد :
  • 3695
  • 12/20/2008
  • تاريخ :

لوکی سیخ کباب

سیخ کباب

اشیاء:

 

لوکی ایک پاﺅ
آلو ایک عدد
چنے کی دال دو کپ
سبز دھنیا  آدھا گٹھی
ثابت سرخ مرچ   8 سے 10عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
نمک  ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ڈبل روٹی کے سلائس  2سے3عدد
سبز مرچیں  2عدد
دھنیا پاﺅڈر  ایک چائے کا چمچہ
پیاز      ایک عدد

 

ترکیب:

دال میں آلو، پیاز، ثابت لال مرچ، دھنیا، لہسن اور نمک ڈال کر ابال لیں جب دال گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں اور پھر پیس لیں۔ ہرا  دھنیا اور ہری مرچ کو باریک کاٹ لیں۔ لوکی کو باریک کدوکش کرکے اس کا پانی نکال لیں اب پیسی ہوئی دال میں لوکی ڈبل روٹی، گرم مصالحہ اور ہرا مصالحہ مکس کر لیں سیخ پر کباب بنا کر لگائیں اور چولہے پر سینک لیں مزیدار کباب تیار ہیں۔


متعلقہ تحریریں:  

 ماہ رمضان کے لۓ مزیدار پکوان

 بھنے ہوۓ پیاز(roasted onion)

 قديم شامي کباب