• صارفین کی تعداد :
  • 5742
  • 7/26/2009
  • تاريخ :

زچہ اور دودھ پلانے والی ماں کی خوراک

نوزائیده بچہ

زچہ کو اچھی خوراک اپنی کھوئی ہوئی طاقت بحال کرنے کےلئے چاہیے۔ اضافی خوارک اور پانی /مشروبات لینے سے آپ کو طاقت ملے گی اور دودھ زیادہ بنے گا۔

حمل کے دوران شروع کی گئی اضافی خوراک جاری رکھیں مثلاً:

* دن میں تین تین دفعہ کھانا کھائیے اور دو دفعہ کھانوں کے درمیان ہلکی غذالیں۔

*ہر کھانے پر روٹی اور سالن کی دگنی مقدار استعمال کریں۔

*  پھل ٬ دہی٬ لسی٬ گھی کی روٹی٬ چاٹ یا حلوا لیں۔

*کھانوں کے درمیان ہلکی پھلکی چیزیں مثلاً پھل 'کچی سبزیاں 'دودھ  وغیرہ استعمال کریں۔

* ہر دفعہ بچے کو اپنا دودھ پلانے سے پہلے ایک گلاس پانی٬ دودھ یا جوس (جو کچھ بھی میسر) ہو پی لیں۔

* اگر آپ یہ چیزیں تھوڑی مقدار میں ہر کھانے کے ساتھ کھائیں گی تو گیس یا بد ہضمی نہیں ہوگی۔

* فولاد ٬ فولک ایسڈ کی گولیوں کا استعمال تب تک جاری رکھیں جب تک بچہ چھ ماہ کا نہ ہوجائے۔

*گھر کے کام کاج میں دیگر افراد خانہ کی مدد لیں۔

             بشکریہ وکیپیڈیا ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں :

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مفید مشورے

بچوں کی ذہنی تربیت اور فکری نشو و نما