اصل زندگي
اور دنیاوی زندگی تو جی بہلانے اور کھیل کے سوا کچھ نہیں اور آخرت کا گھر ہی زندگی ہے، اگر انہیںکچھ علم ہوتا - وہ جب کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو خلوص کے ساتھ پکارتے ہیں پھر جب وہ انہیں نجات دے کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو وہ شرک کرنے لگتے ہیں
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیات 64-65
الحمد لله
اور اگر آپ ان سے پوچھیںکہ آسمان سے پانی کس نے نازل کیا اور اس کے ذریعے زمین کو مردہ ہونے کے بعد کس نے زندہ کر دیا؟ تو وہ ضرور کہیںگے: اللہ نے، کہدیجئے: الحمد للہ، البتہ اکثر لوگ نہیں سمجھتے
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیت 63
رزق
اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ اور تنگ کر دیتا ہے، اللہ یقینا ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیت 62
دهوكا
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمان اور زمین کو کس نے پیداکیا اور سور ج اور چاند کو کس نے مسخر کیا تو ضرورکہیں گے: اللہ نے، تو پھر یہ کہاں الٹے جا رہے ہیں؟
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیت 61
سننے والا، جاننے والا
اور بہت سے جانور ایسے ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیںپھرتے، اللہ ہی انہیں رزق دیتا ہے اور تمہیں بھی اور وہ بڑا سننے والا، جاننے والا ہے
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیت 60
عمده اجر
اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں ہم انہیں جنت کے بلند و بالا محلات میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، عمل کرنے والوں کے لیے کیا ہی اچھا اجر ہے - جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیات 58-59
عبادت
اے میرے مومن بندو! میری زمین یقینا وسیع ہے پس صرف میری عبادت کیا کرو -ہرنفس کو موت (کاذائقہ) چکھنا ہے پھر تم ہماری طرف پلٹائے جاؤگے
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیات 56-57
كرتوتوں كا مزا
یہ لوگ آپ سے عذاب میں عجلت چاہتے ہیں حالانکہ دوزخ کفار کو گھیرے میں لے چکی ہے - اس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے گھیر لے گا اور (اللہ) کہے گا: اب ذائقہ چکھو ان کاموں کا جو تم کیا کرتے تھے -
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیات 54-55
عذاب
اور یہ لوگ آپ سے عذاب میں عجلت چاہتے ہیں اور اگر ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ان پر عذاب آ چکا ہوتا اور وہ (عذاب) ان پر اچانک ایسے حال میں آکر رہے گا کہ انہیںخبر تک نہ ہو گی
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیت 53
رحمت اور نصيحت
کیا ان کے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جو انہیں سنائی جاتی ہے؟ ایمان لانے والوں کے لیے یقینا اس (کتاب) میں رحمت اور نصیحت ہے
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیت 51