آخرت کا گھر
دنیا کی زندگی تو بس ایک کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں، اور تقوی رکھنے والوں کے حق میں یقینا آخرت ہی کا گھر کہیں بہتر ہے، تو کیا تم لوگ عقل سے کام ہی نہیں لیتے ۔
سورۃ الانعام (6) - آیت : 32
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کہہ دیجۓ کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر اللہ تمہاری بینائی اور سماعت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ کے سوا اور کون سا معبود ہے جو یہ ( دیکھنے اور سننے کی) قوتیں تمہیں واپس دلا دے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) دیکھۓ ہم کس طرح بار بار (توحید کے) دلائل ان کے سامنے پیش کرتے ہیں اور پھر بھی یہ ( ان سے) بے رخی کۓ ہوۓ ہیں ۔
سورة الانعام (6)- آیت 46
سیدھی راہ
جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں، ( طرح طرح کے ) اندھیروں میں پڑے ہوۓ ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے ۔
سورۃ الانعام (6) ترجمہ آیت : 39
زكاة
اور ہم ان کے دل و نگاہ کو اس طرح پھیر دیںگے جیساکہ یہ پہلی مرتبہ اس پر ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں سرگرداں چھوڑے رکھیں گے
سورۃ الانعام (6) آیت 110
حقيقت
اور کہتے ہیں: ہماری اس دنیاوی زندگی کے سوا کچھ بھی نہیں اور ہم (مرنے کے بعد دوبارہ) زندہ نہیں کیے جائیں گے - اور اگر آپ(وہ منظر ) دیکھ لیں جب یہ لوگ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے تووہ فرمائے گا: کیا یہ(دوبارہ زندہ ہونا)حق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں؟ ہمارے رب کی قسم (یہ حق ہے)، وہ فرمائے گا: پھر اپنے کفر کے بدلے عذاب چکھو
سورۃ الانعام (6) آیات 29، 30
شرك كا انجام
اورجس دن ہم تمام لوگوں کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے پوچھیں گے: تمہارے وہ شریک اب کہاں ہیں جن کا تمہیں زعم تھا؟ پھر ان سے اور کوئی عذر بن نہ سکے گا سوائے اس کے کہ وہ کہیں: اپنے رب اللہ کی قسم ہم مشرک نہیں تھے - دیکھیں: انہوںنے اپنے آپ پر کیسا جھوٹ بولا اور جو کچھ وہ افترا کرتے تھے کس طرح بے حقیقت ثابت ہوا؟
سورۃ الانعام (6) آیات 22، 24
زمين اور آسمانوں كا خالق
کہ دیجیے:کیا میں آسمانوں اور زمین کے خالق اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا آقا بناؤں؟ جب کہ وہی کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا، کہدیجیے : مجھے یہی حکم ہے کہ سب سے پہلے اس کے آگے سر تسلیم خم کروں اور یہ (بھی کہا گیا ہے) کہ تم ہرگز مشرکین میں سے نہ ہونا -
سورۃ الانعام (6) آیت 14
الله سب كچه جانتا
اسی نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدت کا فیصلہ کیا اور ایک مقررہ مدت اس کے پاس ہے، پھربھی تم تردد میں مبتلا ہو - اور آسمانوںمیں بھی اور زمین میں بھی وہی ایک اللہ ہے، وہ تمہاری پوشیدہ اور ظاہری باتوں کو جانتا ہے اور تمہارے اعمال کو بھی جانتا ہے
سورۃ الانعام (6) آیات 2، 3
تعريف الله كے ليے
ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا، پھر بھی یہ کافر (دوسرے دیوتاؤں کو) اپنے رب کے برابر لاتے ہیں
سورۃ الانعام (6) آیت 1
نيكوكار لوگ
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ بہتان باندھے اور جب حق اس کے سامنے آ چکا ہو تو اس کی تکذیب کرے؟ کیا جہنم میں کفار کے لیے ٹھکانا نہیں ہے؟ اور جو ہماری راہ میں جہاد کرتے ہیں ہم انہیں ضرور اپنے راستے کی ہدایت کریں گے اور بتحقیق اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے
سورۃ العنکبوت (29) ۔ آیات 68-69