انسان کی ساخت
انسان کی ساخت پر تعجب کروکہ چربی کے ذریعہ دیکھتا ہے اورگوشت سے بولتا ہے اور ہڈی سے سنتا ہے اور سوراخ سے سانس لیتا ہے۔
( نہج البلاغہ اقوال 8)
صدقہ کی اہمیت
صدقہ بہترین کارآمد دوا ہے اور لوگوں کے دنیا کے اعمال آخرت میں ان کی نگاہوں کے سامنے ہوں گے ۔
( نہج البلاغہ اقوال 7)
خود پر قابو
جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا ,اس نے اپنے کو سبک کیا اور جس نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر آمادہ ہوگیا , اور جس نے اپنی زبان کو قابو میں نہ رکھا , اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا ۔
( نہج البلاغہ اقوال 2)
اصلاح کے فائدے
حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جو اپنے باطن کی اصلاح کرتا ہے خدا اس کے ظاھر کی اصلاح کرتا ہے ، جو اپنے دین کے لیۓ کام کرتا ہے خدا اس کی دنیا کے لیۓ کفایت کرتا ہے جو اپنے اور اپنے خدا کے درمیان اصلاح کر لیتا ہے خدا اس کے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کر دیتا ہے ۔
( نہج البلاغہ ۔ صجحی صالح ،قصارالحکم 423،ص 551 )
روز قدس
برسوں سے کوشش کي جا رہي ہے کہ قدس فراموش ہوجاۓ ليکن عالمي يوم القدس نے اس سازش کو ناکام بنا ديا ہے۔
فلسطین کی حمایت
ايک ديني ذمہ داري کے عنوان سے فلسطیني عوام کي حمایت کرنا دنیا کے تمام مسلمانوں پر واجب ہے ۔
نيكي میں آگے اور برائي میں پیچھے
نیک اعمال میں کسی کے پیچھے ہونا بہتر ہے ۔ بجائے اس کے برے کاموں میں اوروں کا پیشوا ہو ۔
نيك انسان
جو شخص گناہ سے پاک اور بری ہو وہ نہایت دلیر ہوتا ہے ۔ اور جس میں کچھ عیب ہو ، وہ سخت بزدل ہوجاتا ہے ۔
امیدیں اور اعمال
جس شخص کی امیدیں چھوٹی ہوتی ہیں اس کے عمل بھی درست ہوتے ہیں ۔
بری عادت پر غلبہ
بری عادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے ۔