• صارفین کی تعداد :
  • 4895
  • 1/23/2010
  • تاريخ :

موسم سرما میں جلد کی حفاظت

موسم سرما

موسم سرما اور جلد

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے۔ سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔ بازار میں ملنے والے نت نئے لوشن استعمال کرنے کے باوجود فائدے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ایسی صورت میں عموماً خواتین گھبرا کر یا بے زار ہو کر لوشن استعمال کرنا ترک کر دیتی ہیں۔ ایسا کرنا صحیح نہیں ہے۔ حسن کی حفاظت سب سے ضروری چیز ہے خصوصاً بڑھتی ہوئی عمر کی خواتین کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ موسمی اثرات سے اپنی جلد کا بچاﺅ کریں۔ کوئی بھی شے جلد پر استعمال کرنے سے قبل یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے کہ وہ چار دن کسی بھی شے کو استعمال کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے اس کیلئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ صبر آزما وقت کے بعد ہی آپ خود فرق محسوس کریں گے۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کولڈ کریم، چکنے لوشن یا جیلاٹن اور گلیسرین کی خریداری کریں۔ اگر آپ خاتون خانہ ہیں تو آپ کے پاس فارغ وقت ہے لہٰذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اپنی جلد کی حفاظت کر سکتی ہیں تاہم اگر آپ ملازمت پیشہ خاتون ہیں یا کوئی طالبہ تو پھر آپ کو ہمارے بتائے ہوئے دوسرے طریقے پر عمل کرنا ہوگا۔

صبح بیدار ہوتے ہی

خاتون خانہ گھریلو امور سے فارغ ہونے کا انتظار نہ کریں بلکہ صبح بیدار ہوتے ہی منہ دھونے کے بعد ہلکی سی کولڈ کریم یا لوشن چہرے پر لگائیں موسم سرما میں خصوصاً منہ دھونے کے بعد کسی بھی قسم کی کریم چہرے پر لگانا ایک عادت بنا لیں ۔گھریلو امور سے فارغ ہونے کے بعد دوپہر کے وقت چہرے اور ہاتھوں پیروں میں جیلاٹن کا مساج کریں زائد چکنائی ٹشو پیپر سے صاف کریں اور سوجایں۔ شام کے وقت منہ دھونے کے بعد ہلاکا سا لوشن لگائیں اور رات میں جب سب کاموں سے فار غ ہو جائیں تو لیموں گلیسرین اور عرق گلاب (ہم وزن) کا آمیزہ چہرہ اور ہاتھوں پیروں میں اچھی طرح لگائیں یہ آمیزہ آپ ہفتہ کیلئے بنا کر صاف بوتل میں رکھ لیں۔ اس آمیزے کو صرف رات کے وقت استعمال کریں صبح دھوپ نکلتے وقت یا چولہے کے قریب کام کرتے ہوئے اس آمیزے کو استعمال نہ کریں اس طرح سے جلد سیاہ پڑ جاتی ہے۔

یہ بہت ضرورت ہے

ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات وقت کی کمی کے باعث اپنی جلد کی طرف سے غافل ہو جاتی ہیں۔ ملازمت پیشہ خواتین اپنے ہینڈ بیگ یا دفتر کی میز کی دراز میں کولڈ کریم یا لوشن رکھیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں خصوصاً دھوپ میں سے آنے کے بعد فوری طور پر چہرہ پانی سے دھوئیں اور چہرے پر ہلکا سا لوشن لگا کر ٹشو پیپر سے چکنائی صاف کر لیں۔ گھر آپ کے بعد بالائی اور بیسن کا ابٹن تیار کریں اور چہرے اور ہاتھ پیروں پر لگا دیں۔ دس منٹ بعد آہستہ آہستہ مل کر تمام ابٹن اتار دیں اور ہلکے نیم گرم یا عام پانی سے دھوئیں۔ رات کو گلیسرین لیموں اور عرق گلاب کا آمیزہ لگا کر سو جائیں۔ چند دن کے بعد آپ محسوس کریں گی کہ آپ کے چہرے کی جلد نہ صرف نرم و ملائم اور چکنی ہے بلکہ بے داغ بھی۔

غذا اور موسم سرما

جلد کو سرد اور خشک ہواﺅں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیرونی طریقوں کیسا تھ ساتھ آپ کو اپنی غذا کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے موسم سرما میں مچھلی، پنیر، مکھن، بالائی، دہی اور دودھ کا استعمال بڑھانے سے جلد خشکی کا شکار کبھی نہیں ہو گی۔ ہماری خواتین عموماً موٹاپے کے ڈرے سے ان اشیاء کا استعمال نہیں کرتیں۔ ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اپنی غذا میں توازن پیدا کرنے سے آپ کو ہمیشہ خوش گوار نتائج ملیں گے، اپنی غذا میں بنیادی اشیاء کو استعمال کرنے سے آپ جلد کے مسائل کی شکار کبھی نہیں ہوں گی۔

 

بشکریہ :اردو  ٹائمز  ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر تیار کردہ شیمپو

ہاتھوں کي خوبصورتي