• صارفین کی تعداد :
  • 2689
  • 3/5/2011
  • تاريخ :

سید رضی  اور بحر بے كراں كا ایك قطرہ

بسم الله الرحمن الرحیم

سید رضی نے اپنی جوانی كے دوران سے ہی آیات الہٰی كی تفسیر و تشریح كرنا شروع كردیا، آپ كو بچپنے سے ہی قرآن سے عشق اور لگاوٴ تھا چنانچہ تعلیم كے بعد آپ نے قرآن سے دائمی رابطہ برقرار كرلیا اور اپنی زندگی كے تیسویں سال مختصر مدت میں قرآن حفظ كر لیا ۔ آپ ہمیشہ كلام الٰہی كے زمزمہ سے اپنے آئینہ دل كو جلا بخشتے رہتے تھے ۔ قرآن كے مختلف علوم كو حاصل كرنے كے بعد اور كمسنی كے زمانے كی قرائت كی حلاوت كے علاوہ اپنے آپ كو ایك ایسی روح افزا حسن كی دنیا كے ہمراہ پانے لگے جس كی وسعت بے نہایت اور جس كی غایت لا محدود تھی ۔ آیات الٰہی كے تابناك جمال میں محو سید رضی نے اپنے ہاتھ میں قلم اٹھایا تاكہ اپنے علم كے سمندر كے چند قطرے گیتی كے صفحات پر جاری كریں آپ كی اس بااخلاص كوشش كا ثمرہ تین گرانقدر خزانہ ہیں جن كو آپ نے آئندہ آنے والی نسلوں كے لیے یادگار كے طور پر چھوڑا ہے :

1 تلخیص البیان عن مجازات القرآن 2 -حقائق التاٴویل فی متشابہ التنزیل 3 -معانی القرآن ۔

آپ كی دوسری تالیفات مندرجہ ذیل ہیں :خصائص الائمہ، نہج البلاغہ، الزیادات فی شعر ابی تمام، تعلیق خلاف الفقہاء، كتاب مجازات آثار النبویة، تعلیقہ بر ایضاح ابی علی، الجیّد من شعر ابی الحجّاج، زیادات فی شعر ابی الحجّاج، مختار شعر ابی اسحاق الصابی، كتاب مادار بینہ و بین ابی اسحاق من الرسائل، دیوان اشعار ۔

مولف: محمد ابراھیم نژاد

مترجم: زهرا نقوی

(گروہ ترجمہ سایٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

سید رضی  اور دلیر روح

سید رضی اور سیاسی مكر و فریب

سید رضی  اور خدمت كا شیدانہ كہ قدرت كا پیاسا

سید رضی اور ذمہ دار اشعار

سید رضی اور سیاسی مكر و فریب