• صارفین کی تعداد :
  • 4347
  • 4/5/2011
  • تاريخ :

کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں، طبی ماہرین

شہد
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے شہد بعض اوقات زہر ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی سائنس دانوں کے مطابق چھوٹے بچوں کے معدے بہت نازک اور کمزور ہوتے ہیں اوروہ جراثیموں کا ایک آسان ہدف بن سکتے ہیں۔

شہد میں بعض اوقات ایک مخصوص جراثیم موجود ہوسکتا ہے۔ جو بچوں میں بوٹلزم نامی مرض کا باعث بنتا ہے۔ اس مرض کی علامتوں میں قبض، غنودگی، دودھ پینے میں دشواری اور نقاہت شامل ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے ابتدائی چھ مہینوں میں بچوں کو صرف ماں کا دودھ، یا بچوں کے لیے ڈبے کا خصوصی فارمولا دودھ دینا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق جب چھوٹے بچے ٹھوس غذا کھانا شروع کردیتے ہیں تو بھی انہیں شہد دینے سے احتراز کرنا چاہیے کیونکہ چینی کی زیادہ مقدار سے ان کے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

اردو ٹائمز


متعلقہ تحریریں :

بخار کے درد کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

گاجر کے فائدے

فالج کا نقصان کم کرنے میں ہلدی مددگار

ہر درد کے تعویذ کے متعلق  امام رضا علیہ السلام کی دعا

صحیفہ امام رضا علیہ السلام میں بیماریوں کے متعلق دعائیں