• صارفین کی تعداد :
  • 5466
  • 5/15/2011
  • تاريخ :

بدن کا کلسٹرول کم کرنے کے  لیۓ سلاد کا استعمال کریں

سلاد

ہر انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیۓ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوۓ مناسب غذا کا استعمال کرنا چاہیۓ ۔ مناسب غذا ایک طرف تو انسان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ دوسری طرف بہت سی لاحق ہو جانے والی بیماریوں کے علاج کے طور پر  بےحد معاون اور مفید ثابت ہوتی ہے ۔ ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہر شخص کھانے کے ساتھ پسند کرتا ہے۔ بہتر ذائقے کے ساتھ ساتھ سلاد بھرپور غذائیت کا خزانہ ہوتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور سلاد اور سبزیاں نظام ہاضمہ پر بھی گراں نہیں گزرتی ہیں اور دن بھر کی پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

چکنائی سے پاک سلاد جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پھلکا رکھتی ہےاور اس سےکولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔

جبکہ ضروری فائبر، آئرن اور کیلشیم کی اچھی خاصی تعداد بھی سلاد سےحاصل کی جا سکتی ہے۔ تازہ سبزیوں سے بنی سلاد کا استعمال سے دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

صحت و تندرستی کا راز جسم کی مالش میں

کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں، طبی ماہرین

 امام رضا علیہ السلام کی دعا حاملہ عورتوں کیلئے

سل اور دردِ شقیقہ کی بیماری کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

ثالول کی بیماری کیلئے امام رضا علیہ السلام کی دعا