• صارفین کی تعداد :
  • 5769
  • 5/31/2011
  • تاريخ :

کمر درد کي وجوھات سے آگاہي ضروري ہے  ( حصّہ سوّم)

کمر درد

معالج سے کب رجوع کریں ؟

مندرجہ ذیل علامتوں  کے ظاہر ہونے پر فوری طور پر اپنے قریبی معالج کے پاس جائیں ۔

٭ ایسا درد جو شدت کے ساتھ زیادہ ہو رہا ہو ۔

٭ ایسا درد جو روز مرہ کے کاموں کو کرنے میں رکاوٹ بن جاۓ ۔

٭کمزوری، بےحسی، جسم کے کسی حصے کا سن ہونا، پیشاب  اور پاخانے میں خرابی ۔

کمر درد سے بچنے کے لیۓ احتیاطی تدابیر

وزن بلند کرتے  ہوۓ استعداد سے زیادہ وزنی چیز کو مت اٹھائیں حتی ہلکی چیز کو اٹھاتے  ہوۓ بھی مناسب طریقے سے اٹھائیں ۔  وزن اٹھاتے  ہوۓ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں ۔

٭وزن بلند کرنے سے پہلے اپنے جسم کے پٹھوں کو کچھ وقت کے لیۓ حرکت دیں اور کھینچیں ۔

٭ کوشش کریں کہ  تھوڑی بہت وزنی چیزوں کو جلدی میں نہ اٹھائیں ۔

٭ اپنے کندھے سے بلند چیز کو اٹھانے کے لیے سیڑھی کا استعمال کریں ۔

٭ چیز اٹھانے ہوۓ جسم کو اس کے نزدیک کریں ۔ فاصلے سے چیز کو مت اٹھائیں ۔

٭ دونوں  پاؤں کا درمیانی فاصلے کندھوں کے فاصلے کے برابر رکھیں ۔

٭ چیز کو زمین پر رکھتے ہوۓ خم ہونے سے  پرہیز کریں اس کی بجاۓ بیٹھ جائیں اور پھر چیز کو زمین پر رکھیں ۔

٭ وزنی چیزوں کو جا بہ جا کرتے ہوۓ بہتر ہے کہ کسی قریبی فرد سے مدد لے لیں ۔

 کمر درد میں ورزش کے فائدے

ورزش اگر درست طریقے سے فیزیوتھراپسٹ  ڈاکٹر کے مشوروں کے مطابق کی جاۓ تو بےحد مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بعض ورزشیں آپ کی کمر درد کو شدید کر دیں ۔ اس لیۓ ورزش شروع کرنے سے پہلے کسی قریبی فیزیوتھراپسٹ سے لازمی طور پر رجوع کریں ۔

٭ ایسی ورزش جس میں چوٹ لگنے کا  خطرہ  کم ہوتا ہے کمر درد کے لیۓ بےحد مفید ہے ۔ مثال کے طور پر پیادہ روی ، سائیکل سواری  اور تیراکی وغیرہ وغیرہ ۔

٭ اگر کمر کے پٹھے جکڑے ہوۓ ہوں تو ایسی حالت میں ورزش کرنے سے پہلے گرم پانی سے غسل بےحد مفید ہوتا ہے ۔

٭  ورزش کرتے ہوۓ لباس کھلا اور آرام دہ پہنیں اور کھیلوں کے لیۓ مخصوص جوتوں کا استعمال کریں ۔

٭ ہر وہ ورزش جو باعث درد ہو یا درد میں تشدید کا باعث بنے اسے فوری طور پر متوقف کر دیں ۔

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں :

والدين کے باہمي تعلقات  بچوں پر اثر انداز ہوتے ہيں

ذيابيطس کے  خلاف لوگوں ميں شعور اجاگر کرنا ہوگا

نظام تنفس کي ايک پيچيدہ بيماري (COPD )

شہد کا استعمال بہت سي بيماريوں ميں شفا بخش ہے

بدن کا کلسٹرول کم کرنے کے  ليے سلاد کا استعمال کريں