• صارفین کی تعداد :
  • 2462
  • 9/12/2011
  • تاريخ :

ايران کا ايک اہم شھر  بنام " اسلام آباد غرب "

اسلام آباد غرب

" اسلام آباد غرب " ايران کے صوبہ کرمانشاہ ميں واقع ہے - ايران اور عراق کے بارڈر پر ہونے اور شاہراہ کربلا کے نزديک ہونے کي وجہ سے اس شھر کو بےحد اہميت حاصل ہے -  تاريخي اعتبار سے بھي اس شہر کي اہميت  اپني جگہ ہے - پرانے زمانے ميں اس شھر کو " ہارون آباد " کہا جاتا تھا اور ايران ميں اسلامي انقلاب آنے سے قبل اس کا نام " شاہ آباد " رکھا گيا تھا -  ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد اس کا يہ نام بھي تبديل کر ديا گيا اور  شھر کا نيا نام " اسلام آباد غرب " رکھا گيا -  يہاں کي مقامي زبان کردي ہے  بلکہ کردي کا ايک مخصوص لہجہ جسے " کلہري " کہا جاتا ہے - اس زبان کي خصوصيت يہ  ہے کہ اس کے الفاظ نہايت مختصر اور آساني کے ساتھ ادا  کيے جا سکتے ہيں - شھر کے ايک طرف سرپل ذہاب  اور دوسري طرف قصر شيريں واقع ہے - يہ پہاڑي علاقہ ہے اور عراق جانے والے زائرين کو اس شھر سے گزرنا ہوتا ہے -

اس شھر کو دفاعي لحاظ سے بھي بےحد اہميت حاصل ہے - عراق کے ساتھ لڑي جانے والي آٹھ سالہ جنگ ميں اس شہر کے باسيوں نے اپني جانوں کا نذرانہ پيش کرکے اپنے وطن کي حفاظت کي - يہي وجہ ہے يہ شہر آج ايران ميں بہادري کي علامت بن گيا ہے - اس شھر کے باسيوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والا دشمن کا جنگي سازوسامان آج بھي شھر کے بعض علاقوں ميں موجود ہے جسے نمائش کے ليۓ رکھا جاتا ہے - شھر کے وسط ميں ايک ٹيلہ ہے جسے پارک کي شکل دے دي گئي ہے اور يہاں پر قديم اشياء نمائش کے ليۓ رکھي گئي ہيں -  شھر ميں ايک قديم عمارت بنام " طاق گرا " ہے جو فرہاد سے منسوب ہے -اس  شھر کا مشہور پارک : شرف آباد " کے علاقے ميں واقع ہے جہاں پر لوگ تفريح کي غرض سے کثير تعداد ميں آتے  رہتے ہيں - شھر ميں چيني اور خوردني تيل تيار کرنے والے  دو بڑے کارخانے ہيں - تعليمي اور ثقافتي لحاظ سے بھي يہ شھر دوسروں سے پيچھے نہيں ہے اور يہاں پر تين يونيورسٹياں موجود ہيں -  اس شھر کي آب و ہوا مختلف موسموں ميں مختلف ہوتي ہے - پہاڑي علاقہ ہونے کي وجہ سے گرميوں ميں معتدل اور سرديوں ميں شديد بارش اور برفباري ہوتي ہے -

تحرير و ترتيب :  سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

زيارتي شہر کاشان

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ  ( حصہ دوّم )

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ

ايران کے صوبہ گيلان کي گمشدہ جنت

خليج فارس کے سواحل ( حصّہ دوّم)