• صارفین کی تعداد :
  • 3153
  • 9/30/2011
  • تاريخ :

آزاد اور پيار بھرے خانداني باہمي تعلقات (حصّہ دوّم)

لال گلاب

اگر آپ يہ محسوس کريں کہ خاندان کے کسي فرد سے آپ کے اختلافات ہيں تو اس سے کينہ مت رکھيں کيونکہ  يہ چيز آپ کي  روحاني سلامتي کے ليۓ اچھي نہيں ہے - بےشک بہت وقت لگے مگر کوشش کرکے ايسي باتوں کو فراموش کر ديں -ايسا کرنے سے خاندان کے اس فرد کے ساتھ آپ کے تعلقات مضبوط ہونگے - اگر کسي ايسے شخص سے سامنا ہو جاۓ جو آپ کو معاف کرنے پر تيار نہ ہو تو اس کي وجہ معلوم کرنے کي کوشش کريں - اس شخص سے گفت و شنيد کريں اور ديکھيں کہ آيا آپ اس سے دوستانہ تعلقات استوار کر سکتے ہيں يا نہيں ؟

ہم سب غلطي کے مرتکب ہو سکتے ہيں اور کوئي ايسا کام کر سکتے ہيں جس کي وجہ سے بعد ميں ہميں شرمساري ہو - کوشش کريں کہ ايسي شرمساري کے وقت مسکرائيں کيونکہ آپ کي شرمساري کے آثار خاندان کے دوسرے افراد تک منتقل ہو سکتے ہيں - چہرے پر بل لانے کے برعکس ہنسنا بہت آسان کام ہے - لب پر مسکراہٹ لانے سے آپ کے اندر ايک بہتري کا احساس پيدا ہو گا - زندگي کو بہت مشکل نہ بنائيں - انسان کو زندگي ايک بار ہي ملتي ہے اس ليۓ اسے خراب نہيں کرنا چاہيۓ -

بعض اوقات کسي خاندان ميں کسب احترام ايک مشکل موضوع کي صورت اختيار کر جاتا ہے - دوسرے سے اپني عزت کروانے کے ليۓ ضروري ہے کہ آپ خود بھي اس کا احترام کريں -  خاندان کے کسي بھي دوسرے فرد کي ذاتي چيز کو اس کي اجازت کے بغير استعمال مت کريں - اگر آپ کو اجازت بھي ہو تب بھي استعمال کرنے سے پہلے اس سے سوال کريں - جو چيزيں آپ امانت کے طور پر ليں ان کا بےحد زيادہ خيال رکھيں - ايسا کرنے سے  ايک دوسرے پر اعتماد ميں اضافہ  ہوتا ہے -

آخر ميں کسي کو اس کي اندوني کيفيت کے برعکس تبديل کرنے کي کوشش مت کريں -  افراد مختلف طرح کے ہوتے ہيں اور کسي خاص ھدف کو حاصل کرنے کے ليۓ مختلف طرح کے طريقے  استعمال کرتے ہيں - اگر آپ اپنے خاندان کے کسي فرد کي حمايت کريں اور اس کا حوصلہ بڑھائيں تو وہ آپ کے ليۓ بھي يہي کام کرے گا - افراد کو ان کي مرضي کے مطابق زندگي گزارنے ديں -  اگر خاندان کے کسي فرد سے ايسا کام سرزد ہو جاۓ جو اس کي اپني اور دوسرے افراد کے ليے پريشاني کا باعث ہو تو اس فرد کي حفاظت کے ليۓ آپ سے جو بھي ہو سکے ، اسے کريں -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ادب

بچہ اور دينى تعليم

بچے کا نام

جسماني سزا (حصّہ دوّم)

جسماني سزا