• صارفین کی تعداد :
  • 2959
  • 1/4/2012
  • تاريخ :

 بچوں کي حفاظت خواتين کا فريضہ 

بچہ

اگر گھر ميں بچے نہ ہوں تو گھر بڑا  خالي خالي سا ‎لگتا ہے اور زندگي  کي رونقيں مدھم پڑتي نظر  آتي ہيں  ليکن بچوں کي موجودگي ميں کچھ سما ہي اور ہوتا ہے - يہ بچے ہماري زندگي کا ايک نہايت ہي حسين باب ہيں جن کے بغير خوشياں  اور اميديں ممکن نہيں ہوتي ہيں - جب ہم بچوں کا چہکتا مہکتا چہرہ ديکھتے ہيں تو ہمارے چہروں پر بھي مسکراہٹ کے پھول کھل اٹھتے ہيں - اس ليۓ  اگر ہم چاہتے ہيں کہ آپ کے گھروں کي يہ خوشياں اسي طرح باقي رہيں تو اپنے بچوں کا ہر طرح سے خيال رکھيں اور ان کي حفاظت اور تربيت ميں کوئي بھي کثر  اٹھا نہ رکھيں - 

ان کي صحت کا خيال رکھنے کے ساتھ انہيں صفائي کے اصولوں سے آگاہ کرنا بھي ضروري ہے- جب ہم صفائي کي بات کرتے ہيں تو اس ميں ہمارا گھر، ہم خود، ہماري فيملي، کچن، واش روم، بالکونياں، ٹيرس، لان يہاں تک کہ اگر گھر ميں اسٹور موجود ہے تو وہ بھي ہم سے صفائي کا مطالبہ کرتا ہے - گھر کے در و ديوار اور گھر ميں موجود سامان جب ہم سے اپني حفاظت کا مطالبہ کرتا ہے تو پھر بچوں کي تو بات ہي الگ ہے - خاص طور پر ايسے ماحول ميں جہاں آلود گي اور ملاوٹ بہت زيادہ ہو اس ضمن ميں ماں کي ذمہ داري بڑھ جاتي  ہے - خاص طور پر جب گود ميں نومولود بچے کي صفائي سے پہلے خود اپني صفائي کا خيال رکھنا ضروري ہے- اپنے ہاتھوں کے خوب صورت بڑھے ہوئے ناخن کاٹ ليجئے، کھلے بالوں کو باندھنا شروع کر ديجئے، اپنے کپڑوں اور ارگرد کے ماحول کا خاص خيال رکھيں - اپنے معصوم نومولود کي صفائي کا بھي خاص اہتمام کيجئے- اسے روزانہ، نہلانا ضروري ہے اس سے قبل اس کے کانوں کي صفائي نزاکت کے ساتھ کيجئے  اور جسم کا مساج ہلکے ہاتھ سے کيجئے- اپنے بچے کو ماسيوں کے سپرد نہ کريں- ماسي ضرور رکھيے- مگر اپني مدد کيلئے بچوں کے دودھ کو بوتلوں، کپڑوں اور نيپيز کي صفائي کا بہت زيادہ خيال رکھيے- بچوں کا توليا الگ رکھيے- سونے کي جگہ صاف اور روشن رکھيے اور خيال رکھيے کہ کوئي کپڑا يا مچھر ادھر ادھر نہ آئے- دو چار دن بعد بچوں کے سونے کي جگہ کے آس پاس، ان کي غير موجودگي ميں کيڑے مار محفوظ اسپرے استعمال کيجئے- کمرے کي کھڑکياں صبح کے وقت ضرور کھول ديجئے- تاکہ تازہ ہوا کمرے ميں آ سکے- کھانے پينے کي تمام چيزوں ميں صفائي کو سرفہرست رکھيے- پيالے، چمچے اور فيڈرز ايک جگہ رکھيے- بےشک اپنے بچے کو خوب کھلائيے پلائيے- مگر صفائي کے ساتھ- بچے تھوڑي چيز کھاتے ہيں اور تھوڑا منہ سے نکال ديتے ہيں اس کے ليے چھوٹے توليے کا استعمال رکھيے- خاص طور پر پاني صاف اور ابلا ہوا استعمال کيجئے- يقينا يہ ٹپس آپ کے بچے کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنے ميں معاون ثابت ہونگے -

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان