• صارفین کی تعداد :
  • 8651
  • 1/28/2014
  • تاريخ :

انقلاب اسلامي ايران اور خواتين ( حصّہ دوّم )

اسلام اور مقام زن

عورت اگرچہ صنف نازک ہے مگر اپني صلاحيت، ذہانت اور سمجھ بوجھ ميں صنف قوي سے کسي طور پر بھي کم نہيں- تاريخ انساني اس بات کي گواہ ہے کہ ملک و قوم کو جب بھي کسي مہم جوئي کا سامنا ہوا تو عورت نے مردوں کے شانہ بشانہ رہ کر ملک و قوم کي ترقي ميں بھرپور کردار ادا کيا-

اسلامي انقلاب سے پہلے ايران ميں دو سلسلے جاري تھے- دونوں سلسلوں نے عورت کي پہچان اور حيثيت کو نقصان پہنچايا ہے- ايک سلسلہ قاجاري دور سے متعلق ہے- اس ميں دو خصوصيات يعني جہالت اور کم مائيگي شامل تھيں جبکہ دوسرے سلسلے يعني پہلوي دور ميں معاشرے کي صورتحال مکمل طور پر بدل گئي اورمغرب کي سياست و ثقافت ايران ميں نافذ ہوگئي نئي صورت حال ميں عورت کي طرف توجہ بڑھنے  لگي ليکن ساتھ ہي وہ اپني انساني پہچان سے بھي دور ہوتي چلي گئي-

ايران کے شاہي ادوار پر اگر نظر ڈالي جاۓ تو ان ادوار ميں عورتوں کے ساتھ ناسلوکي ہوتي نظر آتي ہے - سابقہ شاہي دور حکومت ميں عورتوں کي بڑي تعداد ناخواندہ تھي اور انہيں سماجي مسائل کي کوئي شد بد نہ تھي يعني انہيں کسي چيز کے ادراک کا موقع ہي نہيں ديا جاتا تھا، وہ ملک کے مستقبل اور تقدير سے لا تعلق تھيں انہيں معلوم ہي نہيں تھا کہ عورتيں ملک کي تقدير کے فيصلے ميں شراکت کا حق رکھتي ہيں- يہ حالت تھي ليکن ظاہري روپ کے لحاظ سے وہ يورپي عورتوں کے جيسي تھيں بلکہ شائد مغربي اور يورپي عورتوں سے بھي دو ہاتھ آگے تھيں- انہيں ديکھنے والا يہي سمجھتا کہ يہ عورت کسي يورپي ملک سے اور مغربي ماحول سے نکل کر ايران آئي ہے ليکن اگر اس سے دو جملے گفتگو کرتا تو معلوم ہوتا کہ يہ تو بالکل کورہ کاغذ يا انتہائي سطحي معلومات والي عورت ہے! عورت کو مجبور کيا جاتا تھا کہ وہ جسم کي نمائش کرے اور دوسروں کي نگاہوں کا مرکز بنے اور اسي کو اپني شخصيت کا معيار سمجھے- جبکہ يہ تو عورت کے لئے انحطاط کا عمل تھا پيشرفت کا عمل نہيں- کيا عورت کے ساتھ اس سے بڑي بھي کوئي زيادتي ہو سکتي ہے کہ فيشن، ميک اپ، جسم کي نمائش، لباس، سونے چاندي اور گہنوں کا اس پر ملمع چڑھا ديں اور پھر اسے گوناگوں مقاصد کي تکميل کے سامان اور حربے کے طور پر استعمال کريں- اسے سياست، اخلاقيات اور تربيت کے ميدان ميں قدم رکھنے کا موقع نہ ديں؟ پہلوي سلطنتي دور ميں يہ کام پوري منصوبہ بندي کے تحت کيا گيا ليکن اس صنف نازک نے ہر دور ميں مشکلات کا مقابلہ کيا اور معاشرے ميں اپنا مقام حاصل کرنے کے ليۓ جدوجہد جاري رکھي - ايران ميں رہنے والي عورت نے مختلف طرح کي مشکلات کا سامنا کيا اور پھر اس کے بعد انہيں ان مشکلات کے  ثمر کے طور پر آسانياں بھي نصيب ہوئيں -  ( جاري ہے )


معلقہ تحریریں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے اثرات

اسلامي انقلاب کے خواتين پر اثرات