• صارفین کی تعداد :
  • 2459
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

ابوریحان بیرونی

گل

 2 رجب سنہ 440 ھ ق کو ایران کے ایک عظیم دانشور ابوریحان بیرونی نے شہر غزنہ میں وفات پائی ۔

جعرافیہ ، نجوم اور ریاضی جیسے علوم پر مکمل عبور رکھنے والے اس عظیم دانشور نے بچپن سے ہی قرآن کریم سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا ۔

 انہوں نے جوانی میں متعدد سفر کئے اوراپنی معلومات میں اضافہ کیا ۔ابوریحان بیرونی کوت علیمی دور کے شروع سے ہی علم ریاضي اور طبیعیات سے اس قدر دلچسپی تھی کہ مختصر مدت میں ہی خود مذکورہ علوم کے استادوں میں شمار ہونے لگے ۔اس کے بعد وہ تاریخ اورجغرافیہ کی طرف متوجہ ہوئے۔ پھر طب ،دواسازی ، معدنیات اور نجوم جیسے علوم حاصل کئے ۔

اس مسلمان فلسفی ، حکیم اور مفکر کو عربی ، یونانی اور سنسکرت سمیت اس زمانے کی بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ۔

 ان کی اہم کتابوں میں آثار الباقیہ ، تحقیق ماللہند اور الجواہر قابل ذکر ہیں ۔


متعلقہ تحریریں:

ناصر خسرو قبادیانی

میرزا تقی امیر کبیر