• صارفین کی تعداد :
  • 5128
  • 8/5/2008
  • تاريخ :

نہ نظر آنے والے لباس کی ’تیاری‘ 

نہ نظر آنے والا لباس

اگر کسی چیز پر پڑنے والی روشنی اس میں جذب نہ ہو یا اس پر عکس نہ پڑے تو وہ چیز نظر نہیں آتی

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا لباس تیار کرنے کے بہت نزدیک ہیں جسے پہن کر نظروں سے اوجھل ہوا جا سکتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں ایک ایسی چیز ایجاد کی ہے جو روشنی کو چیزوں کے گرد تیس ڈگری کے زاویے پر موڑ کر انہیں ’غیر مرئی‘ بنا دیتی ہے۔

سائنسدانوں کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ایک دن اسی بنیاد پر ایسا میٹیریل تیار کیا جا سکتا ہے جو لوگوں کو دوسروں کی نظروں سے غائب کر سکتا ہے۔

یہ مٹیریل قدرتی طور پر نہیں ملتا تاہم اسے نینو سکیل پر بنایا گیا ہے اور اس کی پیمائش ایک میٹر کے ایک ارب ویں حصے کے حساب سے کی جاتی ہے۔زیانگ زنگ اور ان کی ٹیم کی اس دریافت کو سائنسی جریدے جرنل نیچر اینڈ سائنس میں شائع کیا گیا ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام بالکل اسی طرح کا ہے جیسے کسی چٹان کے گرد پانی بہتا ہو۔چونکہ اگر کسی چیز پر پڑنے والی روشنی اس میں جذب نہ ہو یا اس پر عکس نہ پڑے تو وہ چیز نظر نہیں آتی۔

یہ مشین انعطاف کی منفی خصوصیات کی حامل ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے کی جانی والی اس ریسرچ کا استعمال فوجی کارروائیوں میں بھی ہو سکتا ہے جہاں ٹینکوں کو دشمنوں کی نظر سے غائب کیا جا سکتا ہو۔

bbcurdu.com