مفلسی اور تنگ دستی بڑے لوگوں کی نظر میں
٭ طمع کرنا مفلسی ہے۔ (حضرت عبدالقادر جیلانی )
٭ افلاس پر رضامندی بے حد ثواب کا موجب ہے ۔ (حضرت فضیل رح)
٭ پڑوسی کے افلاس پر خوش ہونا ایمانی کمزوری ہے ۔ ( حضرت امام غزالی )
٭ افلاس کی وجہ سے آدمی شرمندہ ہوتا ہے ۔( ہنو بدیش )
٭ مفلس کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا ۔ (ریمنڈ ہچکاک )
٭ افلاس آزادی کا قاتل ہے ۔ ( ملٹن )
٭ افلاس بے عزتی کا موجب نہیں لیکن اس سے کوفت ضرور ہوتی ہے ۔ ( گوئٹے)
٭ دنیا کا بدترین گناہ افلاس ہے ۔ ( ولیم پٹ )
٭ تاریخ کی سب سے عظیم شخصیت مفلس تھی ۔ ( ایمرسن )
٭ جو شخص نفس کا غلام نہیں ، وہ افلاس کو مصیبت نہیں سمجھتا ۔ ( اسٹیگا )
٭ غریب آدمی امیر کا اتنا محتاج نہیں جتنا امیر آدمی غریب کا ، کیونکہ امیر کا کوئی کام مفلس کے بغیر چل ہی نہیں سکتا ۔ ( آسکروائلڈ )
٭ بھوک اور افلاس کی وجہ پیداوار کی کمی نہیں بلکہ اس کی غلط تقسیم ہے ۔ (آرنلڈ )
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
اچھے اعمال
فرمان خداوندی