• صارفین کی تعداد :
  • 5745
  • 10/4/2008
  • تاريخ :

خوبصورت اقوال

برٹرینڈ رسل

٭ عقلمند ہمیشہ شک و شبہ میں گھرے رہتے ہیں ۔  ( برٹرینڈ رسل ) 

 

٭شک و شبہ زندگی میں زہر کا کام کرتا ہے ۔ 

( ڈاکٹر مارؤن )

 

٭انسانی علم شبہ کا منبع ہے ۔    

 (گریوائل ) 

 

٭اپنی عورتوں پر شک نہ کرو اور اپنے دشمنوں پر اعتماد نہ رکھو۔  

 ( فے عین ) 

 

٭جتنی جلدی کرو گے ،اتنی ہی دیر لگے گی یعنی صبر سے کام لیا کرو۔  

( چرچل )

 

٭ صبر مایوسی کی وہ قسم ہے جسے خوبی کا  نام دیا گیا ہے ۔

( پیرسن )

 

٭ دشمن کے ساتھ صلح اختیار کرنے میں بہتری ہے ہر چند تجھ کو اپنی طاقت پر یقین واثق ہو ۔ 

( جالینوس ) 

 

٭ وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو علم کی طاقت کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے ۔  

 ( جالینوس ) 

 

٭ امید کا دوسرا نام غریبوں کی طاقت ہے ۔

 ( بیکن ) 

 

٭ یاد رکھو ! فتح طاقت اور توانائی کی نہیں ، صداقت کی ہوتی ہے ۔

(  بقراط) 

 

٭ طاقتور وہ ہے جو غصہ کے وقت  پرسکون رہے ۔ 

 ( افلاطون ) 

 

٭ حرص کو اپنے دل میں جگہ  نہ دو کہ تمہاری طاقت دوسروں سے زیادہ نہیں ۔

( ارسطو) 

 

٭ داناؤں کی زبان میں خدا کی طاقت ہوتی ہے ۔

 ( لقمان) 

 

٭ اگر انسان کا دل پاک ہے تو مصیبتوں کی آمد کے  ساتھ ساتھ ان کی مزاحمت کی طاقت بھی اس میں پیدا ہو جاتی ہے ۔ ( مہاتما گاندھی ) 

 

٭ دیو کی سی طاقت اپنے آپ میں  رکھنا اچھا ہے مگر دیو کی طرح بننا برا ہے ۔

 ( سمائلز ) 

 

                                  پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان 


متعلقہ تحریریں:  

 المؤمن مرآۃ المؤمن

جاہل کی پہچان