• صارفین کی تعداد :
  • 5379
  • 10/20/2008
  • تاريخ :

انڈیا: پہلے خلائی جہاز کی الٹی گنتی

چندریاں

ہندوستان کا خلائی ادارہ ’اسرو‘ چاند پر اپنا پہلا خلائی جہاز بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ کسی خلانورد کے بغیر پرواز کرنے والا خلائی جہاز چندریان -1 بدھ کی صبح لانچ ہوگا اور اب اس کی 49 گھنٹے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

بدھ کو ریاست تمل ناڈو کے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے صبح چھ بج کر بیس منٹ پر خلائی جہاز چندریان -1 ملک کے آزمودہ پی ایس ایل وی راکٹ کی مدد سے خلاء میں چھوڑا جائے گا۔

 

چندریان -1 کو دو برس کے مشن کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ اس مشن پر اسی ملین ڈالر صرف ہونگے اور اس کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود معدنیات ، کمیکل اور زمین کی پرت کے بارے میں جانکاری حاصل کی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ستیش دھون سپیس سنٹر کے ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم وائی ایس پرساد کا کہنا ہے کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران خلائی جہاز میں تینتالیس ٹن پروپلنٹ بھرا جائے گا اور اس کے علاوہ دیگر تکنیکی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

ادارے کا کہنا ہے کہ چندریان کے ساتھ گیارہ دیگر تحقیقی آلات اعلی پی ایس ایل وی – سی سے خلا میں چھوڑے جائيں گے جن میں سے پانج ہندوستان کے اور چھ امریکہ اور یوروپی ممالک کے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان -1 چاند کی سطح سے سو کلومیٹراوپر معلق رہے گا۔

ہندوستانی سائنسدانوں کے مطابق یہ مشن خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔

اس مشن کے لیے یوروپی خلائی ایجنسی اور امریکی چلائی ایجنسی (ناسا) سے اشتراک کا ایک معاہدہ بھی ہوا تھا۔


متعلقہ تحریریں:

نہ نظر آنے والے لباس کی ’تیاری‘ 

ہسپانیہ:موبائیل فون کی لت کا علاج