• صارفین کی تعداد :
  • 3323
  • 2/8/2010
  • تاريخ :

بهمن  ماہ میں ہونے والی انقلابی سرگرمیاں (حصّہ دوّم)

انقلاب ایران

19 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی کو ایرانی فضائیہ کے افسروں کی ایک کثیر تعداد امام خمینی (رح) کی خدمت میں پہونچی اور امام خمینی (رح) اور انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ۔ حضرت امام خمینی (رح) نے اس موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :

آج آپ لوگ قرآن سے آملے ہیں ۔ قرآن آپ کا محافظ ہے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی مدد سے ہم ایران میں اسلامی حکومت قائم کرسکیں گے ۔

 اسی مناسبت سے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے 19 بہمن کو ایران میں یوم فضائیہ منایا جاتا ہے ۔ یہ تاریخی ملاقات فوج میں انقلابی اور نظریاتی افراد کی موجودگي کا ثبوت تھی اور یہ ملاقات شاہی حکومت کے لئے خوف و ہراس کا باعث بنی ۔

 

تہران اردو ریڈیو


متعلقہ تحریریں:

اسلامی انقلاب ۔4  اکتوبر 1978   کے دن کی یادیں

12 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی

اسلامی انقلاب کی کامیابی

ایران کا اسلامی انقلاب