• صارفین کی تعداد :
  • 3780
  • 6/6/2010
  • تاريخ :

فٹبال ورلڈکپ کے گروپس اورشیڈول کا اعلان

فٹبال ورلڈکپ کے گروپس اورشیڈول

جنوبی افریقہ میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ2010ء کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں ہونے والی ایک پروقارتقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے اس عالمی مقابلے میں شریک 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ڈراز کے مطابق گروپ اے A) ) میں میزبان جنوبی افریقہ، میکسیکو، یوراگوائے اور فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں اور اسی گروپ کی دو ٹیموں جنوبی افریقہ اور میکسیکو کے درمیان گیارہ جون کو ہونے والے میچ سے فٹبال کے اس عالمی میلے کا آغاز ہوگا۔ گروپ  B)) بی میں ارجنٹینا، نائجیریا، جنوبی کوریا اور یونان کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ سی (C) انگلینڈ، امریکہ، الجیریا اور سلوینیا پر مشتمل ہے۔ گروپ ڈی (D) ایک نسبتاً مشکل گروپ ہے جس میں جرمنی، آسٹریلیا، سربیا اور گھانا شامل ہیں۔ گروپ ای  E)) میں ہالینڈ، ڈنمارک، جاپان اور کیمرون کو جگہ ملی ہے جبکہ گروپ ایف (F) میں دفاعی چیمپئن اٹلی، پیراگوائے، نیوزی لینڈ اور سلوواکیا شامل ہیں۔ 2010 عالمی کپ میں اطالوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گیان آٹھ گروپوں میں سے سب سے مشکل گروپ گروپ جی  (G) کو تصور کیا جا رہا ہے اور اس ’گروپ آف ڈیتھ‘ میں چار بار کی عالمی چیمپئن برازیل، شمالی کوریا، آئیوری کوسٹ اور پرتگال شامل ہیں۔

آخری گروپ گروپ ایچ ہے جس میں یورپی چیمپئن سپین، سوئٹزرلینڈ، ہنڈارس اور چلی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ میں اس مرتبہ انگلینڈ کو ایک نسبتاً آسان گروپ ملا ہے۔ اس حوالے سے انگلش ٹیم کے مینیجر فیبیو کپیلو کا کہنا ہے کہ ’ یہ برا نہیں ہے۔ ہم حال ہی میں امریکہ اور سلوینیا کے خلاف کھیلے اور جیتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں ان سے مقابلہ مختلف ہوگا۔ الجیریا نے مصر کو ہرایا ہے اور وہ اچھی ٹیم ہے۔ ہمارا ہر مدِ مقابل مضبوط ہوگا کیونکہ جب آپ عالمی کپ میں کھیلتے ہیں تو ہر میچ آسان نہیں ہوتا۔ یہ سوال کہ کیا ہم عالمی کپ جیت جائیں گے تو اس کا جواب ہے کہ ہمیں جیتنا ہوگا‘۔ 2010 کا فٹبال عالمی کپ گیارہ جون سے گیارہ جولائی تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہو گا اور گزشتہ عالمی کپ کی فاتح اٹلی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔