• صارفین کی تعداد :
  • 4468
  • 1/30/2011
  • تاريخ :

جلال آل احمد

جلال آل احمد

جلال آل احمد ایسے  مصنف ہیں جن کی تحریروں پر شروع ہی سے صادق ہدایت کے اثرات نظر آتے ہیں. انہوں نے بہت جلد داستان نویسی میں کامیابی حاصل کر لی اور خالص ایرانی داستانیں لکهیں. اس سلسلے میں ان کی داستان "زیارت" بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہی داستان جلال آل احمد کو دوسروں میں روشناس کرانے اور شہرت کا باعث بنی. اس داستان کا موضوع ایک زیارتی سفر ہے جس میں مذہبی رنگ غالب ہے. جلال آل احمد کی داستان نویسی کی تمام  خصوصیات اس کہانی میں بدرجہ اتم موجود ہیں.

جلال آل احمد نے جب داستان نویسی شروع کی تو شروع میں انہوں نے معاشرے کے پرانے رسم و رواج پر نہیں دی. یہی وجہ ہے کہ ان کی داستان نویسی کو دو ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے پہلے دور میں چونکہ کم درجے کی تصانیف تخلیق کیں. اس لیے وه ایک کم تجربہ کار شخص دکهائی دیتا ہے. اس دور میں اس نے اپنے اردگرد کی زندگی کو ئکهانے کی کوشش کی. اس کے بعد دوسرا دور آتا ہے اس دور میں جلال آل احمد نے نئے نئے مضامین اور نت نئے موضوعات تخلیق کیے.

اس دور میں وه ایک فعال مصنف کی حیثیت سے دکهائی دیتے ہیے اس دور کی کہانیوں میں زیاده تر گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی غربت اور بے روزگاری کو موضوع بنا کر ان کے مسائل کی آواز دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے دکهائی دیے ہیں. جلال آل احمد کا شمار بهی ان مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے دور اور زمانے کے سیاسی حالات کے پیش نظر داستانیں لکهیں.

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان

 


متعلقہ تحریریں:

نیما یوشیج

امیر دولت شاہ

اوحدالدین محمد بن محمد " انوری "

ناصر خسرو قبادیانی

میرزا تقی امیر کبیر