• صارفین کی تعداد :
  • 4200
  • 11/11/2011
  • تاريخ :

آنکھوں کا رنگ بدلنے والا طريقۂ علاج

آنکه

تاہم بعض طبي ماہرين نے اس معاملے ميں احتياط برتنے پر زور ديا ہے

امريکہ کے ايک ڈاکٹر شعاعوں کي مدد سے آنکھوں کے علاج کا ايک ايسا طريقہ ايجاد کرنے کي کوشش کر رہے ہيں جو مريض کي آنکھوں کا رنگ بدل ديتا ہے-

ڈاکٹر گريگ ہومر کا دعوٰي ہے کہ اگر آنکھوں پر 20 سيکنڈ تک ليزر لائٹ ڈالي جائے تو اس سے بھوري پتليوں کا رنگ ختم ہوجاتا ہے اور پھر بتدريج وہ نيلي ہوجاتي ہيں-

ڈاکٹر ہومر اس بارے ميں مزيد تجربوں کے ليے ساڑھے سات لاکھ ڈالر کي سرمايہ کاري حاصل کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-

تاہم بعض دوسرے طبي ماہرين نے اس معاملے ميں احتياط برتنے پر زور ديا ہے کيونکہ ان کے بقول اگر زيادہ دير تک شعاعوں کو آنکھوں پر ڈالا جائے تو آنکھوں کي پتليوں کے رنگ کو تباہ کرنے سے ديکھنے کي صلاحيت بھي متاثر ہو سکتي ہے-

آنکھوں کے رنگ بدلنے کے اس طريقے کو متعارف کرانے کے ليے قائم کي گئي کمپني کا اندازہ ہے کہ اس طريقے کے حفاظتي تجربات کو مکمل کرنے ميں کم سے کم ڈيڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے-


متعلقہ تحريريں :

ايسپرن کا استعمال اور بينائي کي کمزوري

تمباکو نوشي سے تپ دق ميں اضافے کا خطرہ

سبزيوں کا استعمال کولسٹرول کي سطح کم کرتا ہے

فالج کا علاج چمگادڑ سے