• صارفین کی تعداد :
  • 4877
  • 11/11/2011
  • تاريخ :

بڑھاپے کے اثرات زائل کرنے کا علاج دريافت

بڑھاپا

يہ تحقيق چوہوں پر کارگر ثابت ہوئي ہے اور سائنسدان خاصے پراميد ہيں کہ انسانوں پر بھي کارگر ثابت ہوگي-

سائنسدانوں نے بڑھاپے کے اثرات کو زائل کرنے کا طريقہ علاج دريافت کرنے کا دعويٰ کيا ہے-

سائنسي جريدے نيچر ميں شائع ہونے والي ايک تحقيق سے ثابت ہوا ہے کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے والي جھريوں، پٹھوں کي کمزوري اور آنکھوں ميں موتيا اترنے کے عمل کو مکمل طور پر ختم کيا جا سکتا ہے-

في الوقت يہ تحقيق چوہوں پر کارگر ثابت ہوئي ہے اور سائنسدان خاصے پر اميد ہيں کہ انسانوں پر بھي اس طريقہ کار کو استعمال کر کے بڑھاپے کے اثرات کو کم از کم ٹالا ضرور جا سکتا ہے-

سائنسدانوں نے يہ نتيجہ عمر کے ساتھ ريٹائر ہو جانے والے خليوں کو تلف کر کے حاصل کيا ہے جو جسم ميں رہ جانے کي صورت ميں مزيد خليوں کو اپني طرح ريٹائر کرنے کي کوشش کرتے ہيں-

امريکي تحقيق کاروں کا کہنا ہے کہ جسم اس طرح کے دس فيصد خليوں کو خودکار نظام کے تحت تلف کرتا ہے جبکہ انہوں نے ريٹائر ہونے والے تمام خليوں کو تلف کر کے يہ نتائج حاصل کيے ہيں-

سائنسدان اس تجربے کي کاميابي سے خوش تو بہت ہيں ليکن ان کا کہنا ہے کہ انساني جسم پر اس کے نتائج کي کاميابي کي ضمانت نہيں دي جا سکتي-


متعلقہ تحريريں :

موبائل اور سرطان کا کوئي تعلق نہيں

ايسپرن کا استعمال اور بينائي کي کمزوري

تمباکو نوشي سے تپ دق ميں اضافے کا خطرہ

سبزيوں کا استعمال کولسٹرول کي سطح کم کرتا ہے