• صارفین کی تعداد :
  • 4497
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

الرجيز کيا ہوتي ہيں؟

الرجیز

مدافعاتي نظام ہميں نقصان دہ عناصر مثلاً وائرس اور بيکٹيريا سے بچاتا ھے- الرجي کسي عنصر کے خلاف مضبوط مدافعاتي ردعمل ہوتا ھے، جو کہ بہت سے لوگوں کے ليے نقصان دہ نہيں ہوتا- اس عنصر کو'الرجي' کہتے ہيں-

ايسے بچے جن کو الرجي ہوتي ھے، ان کا مدافعاتي نظام حملہ کرنے والے الرجن کے خلاف زيادہ رد عمل ظاہرکرتا ھے اور علاج بھي کرتا ھے- جس کے نتيجے ميں ايسي علامات ظاہر ہوتي ہيں جن ميں تھوڑي تکليف بھي ہوتي اور زيادہ بھي ہوتي ھے-

بچپن کي الرجي کے بےقائدگيوں ميں کھانے کي الرجي زيادہ عام ھے- بہت سے لوگوں ميں کھانے کي چيزوں کو برداشت کرنے کي صلاحيت کم ہوتي ھے- کھانے کو برداشت نہ کرنا ايک ناخواشگوار علامت ہوتي ھے جو اسي کھانے کي شے سےشروع ہوتي ھے- اس ميں مدافعاتي نظام شامل نہيں ہوتا- بہت سے الرجي والے بچوں ميں دمہ کي بيماري ہو جاتي ھے-

الرجي کي اقسام:

عام ائيربورن يا ہوا ميں پائي گئي الرجي:

مٹي کے ذرات: يہ چھوٹے کيڑے آپ کے گھر کے گرم، نمي والي اور ريت والي جگہوں پر پائے جاتے ہيں- يہ مردہ کھال کے خليے کھاتے ہيں- ان کا فالتو مادہ الرجي اور دمہ کي بڑي وجہ بنتا ھے-

پھولوں اور پودوں کے پولن

پھپھوندي

پالتو جانوروں کے ڈينڈر، يعني پالتو جانوروں کے مردہ کھال کے خليے

کاکروچ

عام کھانے کے الرجن:

عام کھانے الرجن شامل ہيں:

مونگ پھلي

درختوں کے ميواجات مثلا ہيزل نٹ، اخروٹ، بادام اور کاجو

انڈے

گائے کا دودھ کھانے کا الرجن ميں سب سے اہم ھے-

مچھلي، کرسٹيشن، مولسکس عام کھانے کے الرجن ہيِں-

يہاں تک کہ ان خوراکوں کي بہت تھوڑي مقدار ہي الرجک بچوں ميں اينافائيليکسز (اينا-فائيل-ايکس-سز- الرجن رد عمل کي سب سے زيادہ خطرناک قسم ھے- نيچے ديکھيں- الرجن عام دعوتوں کے کھانوں ميں بھي چھپے ہو سکتے ہيں- اگرآپ کا بچہ کھانے کي کسي بھي ڈش سے الرجک ھے تو آپ کھانا بنانے والے يا ميزبان سے اس ڈش کے متعلق پوچھيں-

دوسرے عام الرجنز:

کيڑوں کے ڈنگ

دوائياں

کيميائي ادويات

Aboutkidshealth

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں :

خطرناک علامتيں جن سے يہ پتہ چلتا ہے کہ بچے کا دمہ بگڑ رہا ہے