• صارفین کی تعداد :
  • 3823
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

کھانے کي شے سے الرجيز

الرجی

اگر آپ کے بچے کو کھانے کي شے سے الرجي ھے تو اپنے بچے کو اس چيز سے پرہيز کرنے کي ہدايت ديں آپ کو اور آپ کے بچے کو ليبل پڑھنا چاھئے اور پيش کئے گئے کھانے کے متعلق پوچھنا چاھئے يہ بہت ضروري ھے کہ آپ اپنے بچے کے نگران کو بچے کي الرجي کے متلعق معلومات ديں اور بچے کي خوراک پر پابندي لگائيں-

بچاۆ:

آپ کا بچہ جس کھانے سے الرجک ھے اس سے اسکو پرہيز کرنا چاہيے- کچھ بچے اپني الرجيز کو آگے بڑھا سکتے ہيں- کچھ بچے ساري زندگي اس اينٹي جن سے پرہيز کرتے ہيں- فوڈ اينٹي جن سے پرہيز کرنا ايک مشکل عمل ہو سکتا ھے- کچھ بچے انجانے ميں وہ کھانا کھا ليتے ہيں جس سے وہ الرجک ہوتے ہيں- اس کے ليے اس الرجي کے متعلق معلومات ہوں- انھيں اس کھانے کے متعلق محتاط رہنا چاہيے جو کسي رد عمل کا سبب بنے-

جب يہ پڑھنے کے قابل ہو جائيں تو بچوں کو کھانے کے پيکنگ پر ليبل پڑھنے چاہيے- انھيں اتني معلومات ہوني چاہيے کہ کسي بھي چيز کے اجزا کے فوڈ اينٹي جن کي اہميت ھے-

شيرخوار بچوں کے ليے:

اگر والدين يا رشتہ داروں ميں ايگزيمہ يا الرجيز کے خانداني ہسٹري موجود ھے تو بچے کے ڈاکٹر سے اس کے خوراک کے متعلق بات چيت کريں-

طبي امداد کو کب طلب کريں:

اگر ان علامات ميںسے کوئي بھي آپ کے بچے ميں ظاہر ہو تو اپنے بچے کو قريبي ايمرجنسي ڈيپارٹمنٹ لے جائيں:

سانس لينے ميں دشواري

سوجن خصوصاً منہ، گلہ، ہونٹ اور زبان پر

بلڈپريشرکا تيزي سے گرنا

غنودگي

بے ہوش يو جانا

جلد پر پھنسياں پڑجانا

گلے کا بند ہو جانا

آوازکا بيٹھ جانا

سر کا بھاري پن

ايپي نيفرين لينا ، جبکہ ايپي نيفرين لينے کے کئي گھنٹوں بعد علامات کا دوبارہ ظاہر ہونا

اہم نکات

شديد الرجي کے صورت ميں آپ کے بچے کا ٹيسٹ ليے جائيں گے-

اپنے بچے کو الرجن سے بچانے کے ليے اپنے گھر کو پالتو جانوروں سے پاک کريں اور قالين ہٹا ديں-

اگر آپ کے بچے کو شديد الرجي ھے تو اس کے اساتذہ اور نگران کو اس کے متعلق آگاہي ديں-

ہنگامي حالت کے صورت ميں ايپي پين آپ کے يا آپ کے بچے کے پاس ہونا چاہيے-

کم شدت والي الرجي کي علامات کي صورت ميں دوائياں آرام دے سکتي ہيں مگر اس سے آپ کا بچہ سويا رہے گا-

Aboutkidshealth

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں :

اسٹامينوفين  کے متعلق کچھ آگاہي ( حصّہ دوّم )