• صارفین کی تعداد :
  • 2301
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

اردبيل اور گيلان کے مشترک جنت نظير مقامات

اردبیل اور گیلان کے مشترک جنت نظیر مقامات

 ايران کے شمالي علاقہ جات اپنے خوبصورت مناظر اور سرسبز مقامات کي بدولت بےحد معروف ہيں -  ايران کے رہنے والوں کو جب بھي  " گيلوان " نامي ديہات  کا نام سننے کا اتفاق ہوتا ہے تو وہ ہميشہ ايران کے شمالي شہروں گيلان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ياد کرتے ہيں - يہ بہت ہي خوبصورت علاقے ہيں جہاں  ايک طرف پہاڑ اس علاقے ميں موجود ہيں تو دوسري طرف سمندر - يہ  ديہات شاھرود نامي ايک قصبے کا حصہ ہے - ايک شاھرود صوبہ سمنان ميں بھي موجود ہے مگر يہ علاقہ  صوبہ اردبيل   ميں واقع ہے جو گيلان کي سرحد کے قريب خلخال اور رشت نامي شہروں کے درميان واقع ہے -

اس  " گيلوان  " نامي قصبے کو  يہاں پر پاۓ جانے والے زيتون  اور تمباکو  کي وجہ سے بھي  شہرت حاصل ہے ليکن اس علاقے کي شہرت کي اصل وجہ يہاں کي قدرتي خوبصورتي ہے جس نے اس علاقے کو ايک تفريحي مقام ميں تبديل کرکے رکھ ديا ہے -

اردبیل اور گیلان کے مشترک جنت نظیر مقامات

يہ ديہات  خلخال شہر کے 65 کلوميٹر جنوب مشرق اور  رشت سے 45 کلوميٹر کے فاصلے پر واقع ہے - يہ ديہات مشرق  ميں صوبہ گيلان ، جنوب ميں علي آباد اور مادجولان نامي ديہات   ،مشرق ميں شال نامي ديہات جبکہ شمال ميں تالش کے جنگلات   سے متصل ہے -

اردبیل اور گیلان کے مشترک جنت نظیر مقامات

اگر آپ  کو گيلوان نامي ديہات ميں جانے کا اتفاق ہو تو لازمي طور  پر  يہاں کے قديم قبرستان ميں جائيں - قبرستان ميں ايک خانقاہ ہے جو اس علاقے کي قديم تاريخ کي مظہر ہے -  سيب اور اخروٹ کے باغات ميں  امامزادہ عين علي (ع) کا مزار واقع ہے اور پہاڑ کي چوٹي پر خانقاہ گيلوان ہے جہاں پہنچنے کے ليۓ باغات ميں سے گزر کر جانا پڑتا ہے -

اس ديہات کي طرز تعمير کوھستاني علاقے ميں ہونے کي وجہ سے صوبہ اردبيل کے دوسرے ديہاتوں سے مختلف ہے -  گھر کي چھتيں مٹي کي بني ہوئي ہيں جبکہ دروازے اور کھڑکياں  چھوٹي ہوتي ہيں - دروازوں اور کھڑکيوں کو اس ليۓ چھوٹا رکھا جاتا ہے تاکہ سردي سے بچا جا سکے -

اس علاقے کے سرسبز جنگلات اور  صحت بخش آب و ہوا کے باعث ايران کے مختلف علاقو‎ں سے سياح اس ديہات کا رخ کرتے ہيں -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحريرو پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کا ايک اہم شھر  بنام " اسلام آباد غرب "