• صارفین کی تعداد :
  • 1627
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

ايران کا شہر " تبريز "

ایران کا شہر  تبریز

 " تبريز " اسلامي جمہوريہ ايران کا ايک بڑا اور اہم شہر ہے -  1960  عيسوي تک يہ ايران کا دوسرا بڑا شہر تھا جبکہ اس شہر کو ايران کا دارلخلافہ رہنے کا بھي اعزاز حاصل رہا  ہے - يہ شہر سطح سمندر سے 1340 ميٹر کي بلندي پر واقع ہے - تہران سے اس  شہر کا فاصلہ 619 کلوميٹر ہے - يہ شہر سہند کے پہاڑي سلسلوں  کے شمال ميں ايک وادي ميں واقع ہے - شہر کے مغرب ميں  60 کلوميٹر  کے  فاصلہ پر اروميہ جھيل واقع ہے -  يہ شہر مشرقي آذربائيجان کا دارالخلافہ ہے جو کہ ايران کا ايک صوبہ ہے - ترکي کے بارڈر سے اس کا فاصلہ 310 کلوميٹر جبکہ  آذربائيجان کے بارڈر سے اس کا فاصلہ 159 کلوميٹر ہے - دونوں سرحدوں تک رسائي کے ليۓ  ريلوے اور سڑکوں کا بہترين نظام ہے جو اس شہر کو روس کے شہر ماسکو اور يورپ سے ملاتا ہے -   اس شہر سے ايک  دريا بھي گزرتا ہے جس کي لمبائي 160 کلوميٹر ہے اور يہ تين  چھوٹے درياؤ ں کے ملاپ سے وجود ميں آتا ہے - يہ دريا وادي سے گزرتا ہوا اروميہ جھيل ميں جا گرتا ہے -

سرديوں ميں يہاں شديد سردي پڑتي ہے مگر گرميوں ميں يہاں کا موسم بہت ہي خوشگوار ہوتا ہے - يہاں پر نمي کا تناسب قدرے کم ہوتا ہے اور  سالانہ  اوسطا 288 ملي ميٹر کے حساب سے بارش ہوتي ہے - اس شہر کي ايک بدقسمي يہ ہے کہ يہ ايک ايسے علاقے  ميں واقع ہے جہاں شديد زلزلے آتے رہتے ہيں - 858 ء ميں آنے والے اسي طرح کے ايک نہايت خطرناک زلزلے نے پورے شہر کو تباہ کرکے رکھ ديا تھا - اس کے بعد اس شہر کو دوبارہ تعميرکيا گيا مگر بدقسمتي سے 1041 ء ميں ايک مرتبہ پھر شديد زلزلے نے شہر کو تباہ کيا  جس ميں 40000 ہزار افراد مارے گۓ -

 

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

تھران کے گلي محلوں کے نام رکھے جانے کي وجہ