• صارفین کی تعداد :
  • 3375
  • 2/1/2012
  • تاريخ :

دفتر ميں لگاتار کرسي پر مت بيٹھيں ( حصّہ دوّم )

دفتر میں لگاتار کرسی پر مت بیٹھیں

ڈاکٹر ڈنکن نے کہا ’اٹھو اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ بات چيت کرو- يہ اي ميل کرنے سے بہتر طريقہ ہے-

دفاتر ميں کام کرنے والے افراد کے ليۓ ضروري ہے کہ وہ دفتري ورزشوں سے بھي آگاہي حاصل کريں اور ان کي انجام دہي سے اپنے آپ کو صحت مند اور توانا رکھيں -  دفتري ورزشوں کيلئے آپ کي کرسي کي بڑي اہميت ہے‘ عہدے کے لحاظ سے نہيں بلکہ آپ کے درست انداز ميں نشست کے اعتبار سے- دفتر ميں آپ آٹھ سے نو گھنٹے اسي پر جم کر کام کرتے ہيں اب اسے ورزشي مقصد کيلئے بھي استعمال کرنا ہے- آپ کا کرسي پر ٹھيک اور درست انداز ميں بيٹھنا بہت ضروري ہے- بات دراصل يہ ہے کہ ہر شخص کے کھڑے اور بيٹھنے کے انداز کي بڑي اہميت ہوتي ہے- يہ انداز انگريزي ميں پوسچر کہلاتا ہے- اس کا درست ہونا بہت ضروري ہے- يہ درست نہ ہو تو آپ نہ صرف تھکتے ہيں بلکہ خود کو صحت مند بھي محسوس نہيں کرتے‘ کيونکہ پوسچر درست نہ ہو تو اس سے آپ کے عضلات پر بھي غيرضروري بوجھ پڑتا ہے اور انہيں زيادہ کام بھي کرنا پڑتا ہے- اس سے ہڈيوں پر بھي بوجھ پڑتا ہے اور جوڑوں کے بندھن بھي متاثر ہوتے ہيں- پوسچر درست نہ ہو تو سانس بھي ٹھيک طور پر نہيں ليا جاسکتا- اس سے خون کے دوران ميں بھي رکاوٹ پيدا ہوتي ہے اور ہاضمے پر بھي اچھا اثر نہيں پڑتا‘ اس ليے يہ بہت ضروري ہے کہ آپ ٹھيک طور پر بيٹھيں- اس کيلئے آپ کو اپني کرسي‘ ميز کي سطح اور روشني کا بھي جائزہ لينا ہوگا- ان سب کا جائزہ لے کر اندازہ لگائيے کہ کرسي پر ٹھيک بيٹھنے ميں آپ کو کہاں مشکل پيش آ رہي ہے-

کرسياں کئي قسم کي ہوتي ہيں ليکن يہ ديکھنا بہت ضروري ہوتا ہے کہ دفتري کام کيلئے کون سي کرسي آپ کيلئے مناسب ہوگي- اچھي کرسي کا مطالبہ آپ کرنہيں سکتے کيونکہ آفس کي انتظاميہ تو بالعموم سب کيلئے ايک ہي قسم کي کرسياں خريدتي ہے ليکن آپ اپني کرسي کو اپنے ليے موزوں بناسکتے ہيں-

آپ کي کرسي ٹوٹي ہوئي ہو‘ اس کي چوليں ڈھيلي پڑگئي ہوں تو انتظاميہ سے کہہ کر اسے ٹھيک کرائيے‘ مثلاً بيدکي کرسيوں کي جالي کے ٹوٹنے سے بڑي زحمت ہوتي ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں :

آپ کے بچے کا ڈاکٹر آلرجيز کے لئے کيا کر سکتا ھے