دستور زبان فارسي
فعل امر و نھي
فعل امر
وہ فعل ہے جس ميں کسي کام کے کرنے يا ہونے کا حکم پايا جاۓ مثلا (کرو - بکن )
· جاۆ ، برو
· لکھو ، بنويس
فعل امر فقط شخص دوّم ( حاضر واحد اور جمع ) کے ليۓ ہے -
· بخوان - بخوانيد
بنانے کا طريقہ :
مضارع کي آخري د حذف کرکے اس سے پہلے ب لگايا جاتا ہے - " کردن "مصدر کا مضارع کند - د حذف کرنے سے کن اور اس سے پہلے ب کا اضافہ کرنے سے بکن بن گيا - يعني کرو اور جمع کے ليۓ آخر ميں اس کي ضمير متصل ' يد ' کا اضافہ کيا جاۓ تو “ بکنيد “ بن جاۓ گا :
بکنيد --- کريں -
مرکب مصادر ميں ب کا اضافہ دونوں افعال کے درميان ميں ہو گا -
بازي کردن - بازي بکن
حرکت دادن - حرکت بدہ
فعل نہي : وہ فعل جس ميں کسي کام کے نہ کرنے يا نہ ہونے کا حکم پايا جاۓ مثلا : نہ کرو / نکن يا مکن
نہ جاۆ -- نرو يا مرو
بنانے کا طريقہ :
فعل نہي بنانے کے ليۓ فعل امر کے ب کے بجاۓ “ ن “ يا “ م “ کا اضافہ کيا جاتا ہے - نگو / مگو - نخوانيد / مخوانيد
مرکب مصادر کي مثال : دست نزن / مزن
صدا نکنيد / مکنيد
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
توانا بود ھر کہ دانا بود کے سبق کي مشق