• صارفین کی تعداد :
  • 4306
  • 4/28/2012
  • تاريخ :

’ايسپرين کے استمعال سے اموات ميں کمي‘

ايسپرين کے استمعال سے اموات ميں کمي

 طبي ماہرين کا کہنا ہے کہ ايسپرين کے روزانہ استعمال سے آنتوں کے کينسر ميں مبتلا مريضوں کي موت کے امکانات تين چوتھائي کم ہو جاتے ہيں-

کينسر سے متعلق برطانوي جريدے ميں چھپنے والي تحقيق کے مطابق ہالينڈ ميں ميں رہنے والے چار ہزار پانچ سو آنتوں کے کينسر ميں مبتلا مريضوں پر يہ تحقيق کي گئي-

يہ تمام مريض روزانہ اسي ملي گرام يا اس سے کم مقدار ميں ايسپرين کا استمعال کرتے تھے-

تاہم طبي ماہرين کا يہ بھي کہنا ہے کہ آنتوں کے کينسر ميں مبتلا مريضوں کے ليے يہ ابتدائي علاج ہے-

مشاہدے سے يہ بات سامنے آئي ہے کہ چند ايسے کينسر ہيں جن کا پھيلاۆ ايسپرين کے استمعال سے پہلے مرحلے ميں رک سکتا ہے-

حاليہ تحقيق سے يہ بات بھي سامنے آئي ہے کہ ايسپرين کا استعمال کينسر تھراپي کا کام ديتا ہے-

تاہم اس دوائي کے زيادہ استعمال سے جسم ميں خطرناک منفي اثرات ہو سکتے ہيں جس ميں معدے ميں سوزش ہو سکتي ہے-

دس سال پر محيط تحقيق کے مطابق تين چوتھائي مريضوں نے ايسپرين کا استمعال نہيں کيا، تين چوتھائي مريضوں نے آنتوں کا کينسر معلوم ہونے پر ايسپرين کا استعمال کيا جبکہ باقي مريضوں نے مرض کا پتہ چلنے سے پہلے اور بعد ميں ايسپرين کا استعمال کيا-

متعدد مريضوں نے دل کے مرض جيسي بيماري سے بچنے کے ليے ايسپرين کا استعمال کيا-

تحقيق کے مطابق ايسرپن کے استمعال سے آنتوں کے کينسر ميں مبتلا مريضوں کي اموات ميں تيئس فيصد کمي ہوئي-

تحقيق کے مطابق آنتوں کے کينسر ميں مبتلا ايسے مريض جو روزانہ نو ماہ تک ايسپرين استعمال کرتے رہے ان ميں مرنے کي شرح تيس فيصدتک کمي ہوئي-

ليڈن يونيورسٹي کے ميڈيکل سينٹر اور تحقيق کے سربراہ ڈاکٹر گيرٹ جان کا کہنا ہے کہ ہماري تحقيق سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ ايسپرين کا استمعال نہ صرف کينسر کو پيدا ہونے سے روکتا ہے بلکہ يہ کينسر کو مذيد پھيلنے سے بھي روکتا ہے-

ان کا کہنا ہے کہ ايسپرين کو دوسرے علاج جيسا کہ کيموتھراپي کے متبادل کے طور پر نہيں ديکھنا چاہيے تاہم اس کا استمعال اضافي علاج کے طور پر ہو سکتا ہے-

برطانوي کينسر ريسرچ کي سارہ لائينس کا کہنا ہے کہ تازہ ترين تحقيق سے ايسپرين کے استعمال سے ہونے والے فوائد کا پتہ چلا ہے-

انہوں نے مذيد کہا کہ اس کا مطلب يہ نہيں ہے کہ ہم لوگو ں کو کينسر کے پھيلاۆ کو کم کرنے کے ليے انہيں ايسپرين کا استمعال کرنے کي سفارش کر رہے ہيں-


متعلقہ تحريريں :

الزائمر کي تحقيق کے ليے پانچ کروڑ ڈالر کا فنڈ